میرپوربٹھورو میں قتل کئے گئے نوجوان نوید چانڈیوکے والد ،والدہ بھائی اور رشتہ داروں نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج

سجاول: سجاول: میرپوربٹھورو میں قتل کئے گئے نوجوان نوید چانڈیوکے والد ،والدہ بھائی اور رشتہ داروں نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج کیاہے ۔ مقتول نوجوان نوید چانڈیوکے والد سلطان چانڈیو نے سجاول میں میڈیاکے توسط سے اعلیٰ عدلیہ ، وزیراعلیٰ سندہ ، آئی جی سندہ اور دیگر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس کے نوجوان بیٹے کو پولیس اہلکار لے کرگئے تھے اور اس کو قتل کرکے تھانے کے قریب پھینک دیاگیاتھا۔ لیکن اب پولیس قاتلوں کو بچارہی ہےسولہ ماہ سے وہ اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کے لئے دھکے کھارہے ہیں اس نے بتایاکہ میرپوربٹھورو تھانہ کے اہلکار اکبر زئوراوراصغرکھڈو میرے بیٹے پر بری نیت رکھتے تھے اور اس کو تنگ کرتے تھے اس دن بھی میرے پاس آئے اورتھانے کے کوارٹرکی بجلی ٹھیک کرانے کے بہانے اس کو لے گئے بعد میں تھانے کے قریب اس کی لاش پھینک دی گئی ۔میرابیٹاغیرت مندتھا اس لئے اس کو قتل کردیاگیا، تھانہ کے قریب رہنے والا عیسومنگنھار بھی قاتلوں کے ساتھ شامل ہے ، میرے بیٹے کی ایف آئی آر بھی میری نہیں کاٹی گئی ہے میرے بھائی کی طرف سے کاٹی گئی لیکن قاتلوں کو گرفتارنہیں کیاجارہاہے ، اہلکاروں کو بچانے کے لئے پولیس جعلی انٹری کررہی ہےاور دبائو ڈال رہی ہے ، میں ایس پی سجاول کے پاس بھی گیالیکن وہ بھی بات سننے کو تیارنہیں ہیں اور قاتلوں کو بچایاجارہاہے ۔ اس نے کہاکہ میرے بیٹے نوید چانڈیو کے قاتل اہلکار اکبرزنئور،اور اصغر کھڈو ہیں ان کے ساتھ عیسومنگھنہار شامل ہے ،ان کے خلاف میری ایف آئی آر داخل کی جائے ۔ اور قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔ اور انصاف کیاجائے ۔