شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے فیملی معاملات کو اچانک کیا ہوگیا؟

کرکٹ کا ورلڈ کپ سر پر آگیا اور شعیب ملک فیملی معاملات میں الجھ گئے دورہ برطانیہ کے دوران اچانک شعیب ملک کو پریشانی لاحق ہوئی اور انہوں نے ہنگامی بنیاد پر چھٹی لی اور وجہ یہ بتائی کہ وہ اپنی فیملی معاملات نمٹانے کے لیے جانا چاہتے ہیں ایک ہفتے کی چھٹی دی جائے ٹیم انتظامیہ نے ان کو تفصیلات معلوم کرکے دس دن کی چھٹی دے دی لیکن معاملے کی تفصیلات کو میڈیا میں نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھی کھلاڑیوں کو بھی یہ معاملہ زیر بحث نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے


 

پھر شعیب ملک لندن سے دبئی پہنچے ٹیم ذرائع کے مطابق شعیب ملک لندن میں بالکل نارمل تھے نارتھمٹن آتے ہوئے انہوں نے بس رکوائی اور برگر خریدے دوستوں سے خوش گپیاں کرتے رہے اور رات کو مووی بھی دیکھیں لیکن پیر کی صبح اچانک انہیں پریشانی لاحق ہوئی اور انہیں چھٹی طلب کر کے رخصت ہونا پڑا ٹی مینجر طلعت علی نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ شئیر نہیں کرنا چاہتے امید ہے کہ شعیب ملک جلد ٹیم جوائن کرلیں گے کیونکہ وہ ٹیم کے محنت لڑی ہیں اس لئے سب کی توجہ اور سب کی نظریں ان کی واپسی پر ہیں دوسری طرف شعیب ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی باتیں پہلے بھی اڑائی جاتی رہی ہیں کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان کچھ معاملات تنازعات کا شکار ہیں لیکن ان افواہوں میں نہ پہلے کوئی صداقت تھی نہ ہی آج کوئی صداقت ہے میڈیا غیر ضروری باتوں سے گریز کرے اور انتظار کرے کہ شعیب ملک خود اس معاملے پر کب اور کیا بات کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں