پاک ترک باہمی اشتراک سے کراچی میں مب ریئل اسٹیٹ کے دفتر کا افتتاح ،شوبر ستاروں اور بزنس کمیونٹی کی شرکت

پاک ترک دوستی کی نظیر نہیں ملتی، دونوں ممالک کے درمیان جائیداد کی خرید و فروخت سے شہریوں کو ایک دوسرے کے رہن سہن کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا ،اداکار جاوید شیخ

کراچی ( ) کراچی میں پاکستان اور ترکی کے باہمی اشتراک پر مبنی ”مب ریئل اسٹیٹ“ کے دفتر کا افتتاح کیا گیا ۔ دفتر کا افتتاح معروف اداکار جاوید شیخ ،بزنس ٹائیکون ایس ایم منیر ،سیاسی رہنما مرزا اختیار بیگ،ترکی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی اییپ یلدرم،کنٹری مینیجر مب ریئل اسٹیٹ عظیم وحید،فیشن ڈیزائنر اور بزنس پارٹنر مب ریئل اسٹیٹ تسنیم صدف اور شکیل ڈینگرا نے کیا۔اس موقع پر ترکی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی اییپ یلدرم نے کہا کہ


پاکستانیوں کو ترکی میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پاک ترک دوستی کی نظیر نہیں ملتی، دونوں ممالک کے درمیان جائیداد کی خرید و فروخت سے شہریوں کو ایک دوسرے کے رہن سہن کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا ،بزنس ٹائیکون ایس ایم منیر نے کراچی میں مب ریئل اسٹیٹ کے دفتر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ،مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مضبوطی

کے لئے ایسے دفاتر کا قیام بے حد ضروری ہے ،مب ریئل اسٹیٹ کے کنڑی مینیجر عظیم وحید نے کہا کہ اس دفتر کے قیام سے وہ افراد استفادہ کرسکتے ہیں جو ترکی جانا چاہتے ہیں یا ترکی میں جائیداد خریدنا چاہتے ہیں ،مب ریئل اسٹیٹ ایسے افراد کی رہنمائی کے لئے حاضر


ہے۔افتتاحی تقریب میں شوبز ستارو ں کی بڑی تعداد شریک تھی جن میں اداکارہ صباحت ،نمرہ شاہد،انوشہ ،کنول نذر، حنا انصاری ،اداکار عدنان ٹیپو، فائق اور شمائل ریاض ملک شامل تھے۔واضع رہے کہ مب ریئل اسٹیٹ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے شراکت دار ہیں جس کا ہیڈ کوارٹر ترکی میں ہے ۔مب ریئل اسٹیٹ ترک رہائشی اجازت نامے کے ساتھ جائیداد میں سرمایہ کاری کے مواقع میں مہارت رکھتے ہیں۔