گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے جبکہ262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے جبکہ262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور384افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں10057 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں262 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا2.6 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4350ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک3019691 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور258265کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید384مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد241864 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 93.6 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت12051 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے11655 گھروں میں ،8آئسولیشن سینٹرز میں اور388مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ352مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ262نئے کیسز میں سے129 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 70،ضلع جنوبی25، ضلع وسطی 13، ملیر8، کورنگی 7 اور غربی میں سے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اسی طرح ٹنڈو محمد خان 22، حیدرآباد اور جامشورو19۔19، بدین اور میرپورخاص10۔10، خیرپور، ٹھٹھہ،عمرکوٹ اور شہید بے نظیر آباد 8۔8،لاڑکانہ اور شکارپور4۔4، گھوٹکی 2، جیکب آباد،نوشہروفیروز اور قمبر میں سے 1۔1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔