پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق اوگرا سمری پر شازیہ مری کا ردعمل پی پی پی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے: شازیہ مری نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا کی سمری وزیراعظم عمران خان بجھوانے پر اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ عوام دشمن فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مصائب اور مسائل کی یلغار میں ہیں نااہل حکومت کی جانب سے مزید مہنگائی کرکے عوام کو پیسا جارہا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ ردعمل بیان میں کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پی پی پی پارلیامنٹیرین نے کہا ہے کہ آجکل غریب عوام عمران نیازی حکومت کی مہنگائی اور بےروزگاری کا رونا رورتے نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا سلیکٹڈ حکومت ملک میں اپنی کارکردگی صرف عوام کے اوپر مہنگائی کے بم گرا کر دکھا رہی ہے اور ماضی میں جو عوام کو نئے پاکستان کے خواب دکھاکر اقتدار میں آئی آج انہیں حکمرانوں نے مہنگائی اور بی روزگاری کو نئے پاکستان کا نام دی دیا ہے ۔ مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت قیمتیں بڑھانے کو مجبوری کہتی ہے اور اس کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو قرار دیکر اپنی ناکامی کا اعتراف ہے ، حالانکہ وہ آئی ایم ایف کی غلامی کر رہے ہیں ۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کے مسائل بڑھے ہیں لیکن نالائق حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیازی حکومت آئے روز پٹرولیم، بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی روش کو ترک کرے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔