شکریہ لئیق احمد ۔آپ کے خیالات اور اقدامات کراچی کے شہریوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔آپ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں

شکریہ لئیق احمد ۔آپ کے خیالات اور اقدامات کراچی کے شہریوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔آپ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

لئیق احمد کا شمار پاکستان کے ذہین محنتی اور کامیاب سرکاری افسران میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کے اوائل سے ہی اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے بہترین نتائج دے کر ہر اہم عہدے پر اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا ۔بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی ان کی کارکردگی پہلے بھی شاندار رہی اور ایک مرتبہ پھر انہیں اس اہم عہدے کے لیے چنا گیا تو انہوں نے تیزی کے ساتھ ان کاموں کو تکمیل تک پہنچانے کی ٹھان لی جو کافی عرصے سے نظر انداز ہو رہے تھے یا التوا کا شکار تھے ویسے تو وہ کراچی سے اسلام آباد تک سرکاری امور کی مشکلات مسائل چیلنجوں اور نزاکتوں کو بخوبی سمجھتے ہیں لیکن کراچی کے معاملات و مسائل پر ان کی گہری نظر ہے وہ یہیں پلے بڑھے ہیں اس لئے شہر قائد کے ساتھ ان کی وابستگی پیار محبت اور فکر بھی دیگر افسران کے مقابلے میں مختلف اور

منفرد ہے وہ کراچی کے بیٹے ہیں اور کراچی کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے کوشاں اور سرگرم عمل ہیں ویسے تو انہوں نے حکومت سندھ کے مختلف محکموں میں بطور سیکرٹری اور اس سے پہلے دیگر عہدوں پر اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی اور اچھے نتائج فراہم کی ہے جن کی بنیاد پر صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کی خصوصیات ان پر گہرا اعتماد کرتی ہیں سیاسی قیادت صوبائی وزراء اور وفاقی اداروں کے اہم لوگوں کو بھی ان کے ساتھ کوآرڈینیشن میں آسانی رہی اس لئے ان کو کامیاب افسر مانا جاتا ہے ۔

وہ ذاتی طور پر نہایت سادہ اور شریف انسان ہیں اعلی اخلاقی اقدار ان کے مضبوط خاندانی پس منظر کی عکاس ہیں خوش لباس اور خوش مزاج ہیں کوئی چھوٹا ہو یا بڑا وہ سب کے ساتھ نہایت شائستگی سے پیش آتے ہیں ۔
بطور ایڈمنسٹریٹر انہوں نے دوٹوک اور واضح الفاظ میں یہ بات بیان کر رکھی ہے کہ قائد اور قانون کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی جس کے ذمے جو کام ہے اسے اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کرنی ہوگی کسی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہیں کی جائے گی لیکن کوئی غفلت اور لاپرواہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
وہ مذہب سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں ان کا پورا گھرانہ مذہبی روایات کا آئینہ دار ہے وہ باقاعدگی سے میلاد کا انعقاد کرتے ہیں اور مزارات پر حاضری بھی دیتے ہیں بزرگان دین کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں نئی نسل کی اخلاقی اور مذہبی بنیادوں پر تربیت پر خاص توجہ دینا چاہتے ہیں ۔

وہ فن اور ادب کے قدر دان بھی ہیں انہیں مطالعہ کا شوق ہے شاعروں ادیبوں فنکاروں اور کھلاڑیوں غرض یہ کہ ہر شعبے کے ذہین اور قابل لوگوں کے قدر دان ہیں اور ان کے ساتھ گہرے مراسم ہیں ہیں وہ کراچی میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حق میں ہیں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی روح رواں سید احمد شاہ اور ان کی ٹیم کے کاموں اور اقدامات کو سراہتے ہیں اور مستقبل میں انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرا چکے ہیں ۔وہ شہر قائد کو سر سبز اور خوبصورت پھولوں سے مہکتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں شجر کاری اور باغات کی بہتری اور بحالی کے اقدامات پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں شہر کے چڑیا گھر کی بہتری اور شہریوں کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی انہوں نے ضروری اور اہم ہدایات جاری کی ہیں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ یہاں پر کسی صورت بھی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت صرف کھیلوں کی سرگرمیاں ہیں اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رکھی جا سکتی ہیں شادی ہال سمیت تمام تجاوزات ختم فوری ختم کر دی جائیں اور اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ہے سوئمنگ پول کو اگلے مہینے سے کھولنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ان کے سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان ان کے احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کرتے نظر آتے ہیں وہ بھی ایک تجربہ کار اور ذمہ دار افسر ہیں اور ان کا ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی کامیابیوں میں ہمیشہ کی طرح اہمیت کا حامل نظر آتا ہے ۔