عثمان خالد بٹ نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و اسکرین رائٹر عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عثمان خالد بٹ نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کی شادی ہو رہی ہے۔

عثمان خالد بٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’میری شادی اتنی جلدی ہوئی ہے کہ سنگل ٹیک میں ہی ہوگئی۔‘

اداکار نے اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’میں حیران و پریشان ہوگیا تھا کہ جب میرے دوستوں نے مجھے اُن مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے اسکرین شاٹ بھیجے جہاں میری شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میری اپنی بہن نے مجھے کیک پر پیغام لکھ کر بھیجا کہ کیا مجھے تمہاری کسی شادی پر مدعو کیا جاسکتا ہے؟‘

عثمان خالد بٹ نے سدرہ نیازی سے شادی کر لی؟

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’جب سینئر اداکار اور رشتہ داروں کی جانب سے آپ کو شادی کی مبارکباد ملنا شروع ہوجائیں تو وضاحت دینا ضروری ہوجاتا ہے۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ میرے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل کے ایک منظر کی تصویر ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔‘

https://jang.com.pk/news/891522