چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید کی کاٹی سے ڈیل ہوگئی

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ای او بی آئی EOBI کے چیئرمین اظہرحمید اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین دانش خان کے درمیان ڈیل طے پا گئی ہے جس کے مطابق ای او بی آئی کے چیئرمین نے کاٹی کے اہم مطالبات مان لئے ہیں اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے صنعتکاروں تاجروں کو نمایاں ریلیف ملے گا چیئرمین ای او بی آئی اظہرحمید نے یقین دہانی کرادی ہے کہ آڈٹ کے نام پر ہراساں نہیں کیا جائے گا ۔چیئرمین کاٹی دانش خان نے اس بات پر زور دیا تھا کہ سالانہ ایک مرتبہ آڈٹ کے اصول پر سختی سے عمل کرایا جائے باربار آڈٹ کے عمل سے نہ صرف صنعتوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ کئی مرتبہ اسے ہراساں کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے دونوں اداروں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہونے پر چیئرمین کاٹی کی دعوت پر چیرمین ای او بی آئی اگر حمید نے کاٹی کا دورہ کیا ۔یا ان کے اعزاز میں پرتکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا ان کے ساتھ آنے والے مہمانوں کی خوب آؤ بھگت کی گئی۔


کاٹی کی انتظامیہ نے چیرمین ای او بی آئی کو خوش کرنے کیلئے اپنے خزانے کا منہ کھول دیا دل کھول کر خرچہ کیا گیا تاکہ آنے والے مہمان خوش ہو کر جائیں اور اتنے متاثر ہو کہ واپس دفتر جا کر کاٹی کے لوگوں کو کوئی نوٹس نہ بھیجیں ۔چیرمین ای او بی آئی اظہرحمید نے اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا ان کے خلوص محبت اور دریا دلی کے جذبے سے متاثر ہوکر انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جاتے جاتے بتا گئے کہ رواں سال 35 ارب روپے مالیت کی پینشن ادا کی گئی ہے اور قومی سطح پر پنشن ڈے منایا جائے گا ادارے کی جانب سے آئندہ سال پنشن کی مد میں ادائیگیاں 40 ارب روپے تک بڑھنے کا امکان ہے ای او بی آئی اپنے بڑے گھنٹے بیوٹرز کی پذیرائی کرے گی ان کی باتیں سن کر کاٹی کی جانب سے دانش خان کو بھی کہنا پڑا ورکرز کی بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے ہم بھی تیار ہیں لیکن اس سلسلے میں جاری قانونی تنازعات کے باعث بے یقینی کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس موقع پر زاہد سعید نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ای او بی آئی سے متعلق پیدا ہونے والے بہام کو دور کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں