825 افسران کے پاس دو دو عہدے چیف سیکریٹری نے رپورٹ جمع کرادی


سندھ ہائی کورٹ میں اعلی عہدوں پر فائز افسران کا ایڈیشنل چارج دینے کے خلاف منظور شاہ کی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ نے رپورٹ جمع کر ادی ہے جس میں سندھ کے مختلف محکموں میں 825افسران کا دو دوعہدوں کا چارج دینے کا انکشاف کیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2سو20 افسران اصل اداروں کے بجائے دیگر محکموں میں تعینات ہیں اور1سو12 افسران او پی ایس پر تعینات ہیں جبکہ گریڈ 19 اور 20 افسران کو اضافی چارج دئیے گئے ہیں۔