‎سینٹ الیکشن میں ‎پنجاب کے سینیٹرز کو بلامقابلہ کامیاب کروانے پر شاندار خراج تحسین

‎سینٹ الیکشن میں
‎پنجاب کے سینیٹرز کو بلامقابلہ کامیاب کروانے پر شاندار خراج تحسین
‎سعودی عرب منطقہ شرقیہ (نمائندہ خصوصی) سینٹ الیکشن میں
‎پنجاب کے سینیٹرز کو بلامقابلہ کامیاب کروانے پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جن میں مسلم لیگ ق سعودی عرب کے چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ اور صدر پی ایم ایل ق مصطفی عبد الرشید الجبیل کے علاوہ ریاض سے مسلم لیگ ق ریاض کے صدر امتیاز احمد نے کہا کہ
‎چوہدری برادران سیاسی میدان کے بے تاج بادشاہ ہیں، انہوں نے پنجاب میں بلامابلہ سینیٹرز منتخب کروا کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ معاملہ فہمی میں انکا کوئی ثانی نہیں اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اپنی سیاسی بصیرت و تجرباتی صلاحیتوں کو بروئکار لاتے ہوئے پنجاب اور مرکز میں سینٹ نشستوں پر سیاسی رساکشی اور محاز آرائی کا کلہ قمہ کر دیا۔پنجاب کے سینیٹرز کو بلا مقابلہ کامیاب کرانہ اس بات کی جیتی جاگتی دلیل ہے کہ مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ،چویدری وجاہت، چوہدری مونس الہی اور چوہدری حسین الہی کی مثبت سوچ نظریہ و فکر نے ایک نئی سیاسی روایت قائم کی ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اظہر وڑائچ، صدر ہی ایم ایل ق سعودی عرب ریاض امتیاز احمد، صدر پی ایم ایل ق ابھا چوہدری طیب گجر، صدر پی ایم ایل ق جبیل مصطفی عبدالرشید، صدر پی ایم ایل ق یوتھ ونگ جیزان شاھد عمران بٹ، سینیئر رہنما شہباز احمد اور سینئر نائب صدر پی ایم ق سعودی عرب چوہدری عاصم جٹ نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ کامل علی آغا کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ سینیٹر کامل علی آغا اپنی سیاسی تدبر عقل شعور و تجربات سے مسلم لیگ ق کے بیانیہ کو مزید تقویت ملے گی۔ سینیٹر کامل علی آغا ایوان بالا میں چوہدری برادران و مسلم لیگ ق کے موقف کو احسن انداز میں نبھائنینگے۔ ق لیگی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر کاملہ علی آغا کی کامیابی پوری پارٹی کی کامیابی ہے اور انکی کامیابی سے پارٹی کارکنوں کو مزید طاقت ،قوت اور حوصلہ ملا ہے چوہدری برادران کی پنجاب سینیٹرز کو بلامابلہ منتخب کروانے سے مسلم لیگ ق کا وقار بلند ہوا اور پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔
رپورٹ:- لینا خان