خودکشی کرنیوالی ڈاکٹر ماہا کوکین کی عادی تھیں

خودکشی کرنیوالی ڈاکٹر ماہا کوکین کی عادی تھیں، چالان میں انکشاف

ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیس کے چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا کوکین اور دیگر نشہ آور چیزیں استعمال کرنے کی عادی تھیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں حتمی چالان منظور کرتے ہوئے ڈی جے ساؤتھ کو بھیج دیا۔
چالان میں جنید، سید وقاص، تابش یاسین، سعد ناصر کو ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا پہلے ہی پیغام دے چکی تھی کہ جنید کی وجہ سے ہی میری موت ہو گی، ڈاکٹر ماہا نے دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مارنا جنید کے ساتھ رہنے سے بہتر سمجھا۔
چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا کوکین اور دیگر نشہ آور چیزیں استعمال کرنے کی عادی تھیں۔
ڈاکٹر ماہا کی سی ڈی آر سے ثابت ہوا کہ وہ منشیات فروش گروہ سے رابطے میں تھیں۔
چالان کے متن کے مطابق ملزم جنید اور وقاص کو ڈی این اے کے نمونے لینے کیلئے 5 نوٹس دیئے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔
چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ دورانِ تفتیش جنید انکشاف کر چکا ہے کہ ڈاکٹر ماہا سے اس کی گہری دوستی تھی۔
چالان کے مطابق ملزمان ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملزمان ثبوتِ جرم اور شواہد غائب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔
————–ummat————https://ummat.net/2021/02/27/736773/