سینئر صحافی امان اللہ گھڑو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، جی ایم جمالی

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے ڈیرہ اسماعیل میں مقامی سینئر صحافی امان اللہ گھڑو کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینئر صحافی امان اللہ گھرو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ امان اللہ خان ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب کی گوررنگ باڈی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور مقامی ویب ٹی وی کے لئے کام کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق امان اللہ گھڑو پرگزشتہ روز تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں لنڈا شریف کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔


پی ایف یو جے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں امان اللہ شہید کے اہل خانہ اور دوستوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پی ایف یو جے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے اس واقعہ کی پر زور مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صحافت اور صحافیوں کے خلاف کھلم کھلا دہشت گردی ہے اور اس سے قبل بھی کئی صحافی اس دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں مگر حکومت صحافیوں کو انصاف دینے اور ان کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر امان اللہ گھرو کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور مرحوم کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں