پرویزالہٰی کی کاوشوں سے سینیٹ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ جو مثال پنجاب نے پیش کی گئی دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے


پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حیسن نے کہا ہے کہ بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے کیلئے آصف زرداری اور ن لیگی قیادت کو اعتماد میں لیا، پرویزالٰہی نے آصف زرداری اور ن لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا۔ پرویز الٰہی کے سرکردہ رہنماؤں سے رابطوں کی وجہ سے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے، قومی ایشوز پر ایسے ہی افہام و تفہیم کے جذبہ کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ جس میں سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سالک حسین، سلیم بریار، شافع حسین، محمد خان بھٹی اور دیگر رہنماء شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویزالہٰی کی کاوشوں سے سینیٹ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

جو مثال پنجاب نے پیش کی گئی دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔ پرویزالٰہی نے آصف زرداری اور ن لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا۔ پرویز الٰہی کے رابطوں کی وجہ سے پنجاب میں تمام امیدوار بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے۔ قومی مسائل پربھی ایسے ہی یکجہتی کو پروان چڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بات چیت کے ذریعے ہی سینیٹ کا معاملہ حل کروایا تھا۔
تمام قومی ایشوز پر ایسے ہی افہام و تفہیم کے جذبہ کی ضرورت ہے۔ واضح رہے پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں 6 تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تمام خالی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔
ان میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان میں سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی، عرفان الحق صدیقی، ساجد میر، اعظم نذیر تارڑ، اعجاز چوہدری، عون عباس اور کامل علی آغا بھی کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ سرور نیازی اور مسلم لیگ ن کے مشاہداللہ خان مرحوم کے بیٹے افنان اللہ خان بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-02-27/news-2740849.html