سید ناصر حسین شاہ کی نشتر پارک میں جشنِ مولود کعبہ علی ابنِ ابو طالب علیہ السلام میں شرکت

کراچی(27 فروری)صوبائی وزیر مذہبی امور و اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ کی نشتر پارک میں جشنِ مولود کعبہ علی ابنِ ابو طالب علیہ السلام کے سلسلے میں منعقدہ محفلِ میلاد میں شرکت۔ محفلِ میلاد میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی سمیت تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءبھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام گلدستے کہ مانند یہاں موجود ہیں،یہ اتحاد یہ وحدت وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام عالم اسلام کو مولاعلی کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یہ ہماری عبادت ہے کہ ایسی پر ±نور محفل میں حاضری ہوئی ہے۔ میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہے۔محفل میلاد کے اختتام پر اسکاﺅٹس کی جانب سے سلامی دی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 231….. ایف ایچ بی
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچیمور خہ27فروری 2021 وفاقی حکومت سیاسی ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے،سید ناصر حسین شاہ  سندھ پولیس سے اہم اور قابل پولیس افسران کے تبادلے ان کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے، صوبائی وزیر اطاعات  آئی جی سندھ پولیس سمیت اہم افسران کوبلاوجہ ٹارگیٹ کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر کراچی27(فروری)صوبائی وزیراطلاعات ،بلدیات و مذہبی امور سید ناصرحسین شاہ نے اپنے ایک اہم بیان کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیاسی ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سندھ پولیس سے اہم اور قابل پولیس افسران کے تبادلے ان کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے،اگرسندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی توذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔سیدناصرحسین شاہ نے کہاکہ یہ چاہتے ہیں کہ پنجاب اورکے پی کے کی طرح سندھ پولیس بھی ان کی غلامی کرے،وفاق صوبوں کومضبوط کرتا ہے یہ عجیب و ذہنی غریب حکمران ہیں جو کمزور کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلا عات سید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ آئی جی سندھ پولیس سمیت اہم افسران کوبلاوجہ ٹارگیٹ کیا جارہا ہے، آئی جی کا تبادلہ نہ ہوسکا تواب کئی اہم افسران کوبلاوجہ تبادلہ کیاگیا ہے۔صوبائی وزیرسید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ پولیس کے بہترافسران ان سے برداشت نہیں ہوتے۔انہو ں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت ان تمام پولیس افسران کے ساتھ کھڑی ہے جواپنے فرض کی ادائیگی ایمانداری سے کرتے ہیں۔سید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ گورنرسندھ کی آئی جی سندھ کے خلاف پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ پی ٹی آئی کیاچاہتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے لینڈگریبرزقانون شکنی بھی کریں اوران سے پوچھاتک نہ جائے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 232….. ایف ایچ بی