پاکستانی ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کی جاتی ہیں تاہم ورکرز کی لاکھوں کی تعداد ہونے کی وجہ سے مسائل مسلسل رہتے ہیں

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستانی ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کی جاتی ہیں تاہم ورکرز کی لاکھوں کی تعداد ہونے کی وجہ سے مسائل مسلسل رہتے ہیں اور سفارت خانہ کے تمام شعبے مسائل کو حل کرنے میں اپنی روزمرہ کوششوں کو جاری رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں کھلی کچہری میں ورکرز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر سفارت خانے کے چانسری ہال میں ہفتہ وار دوسری کھلی کچہری میں سینکڑوں کی تعداد میں ورکرز نے شرکت کی اس موقعہ پر ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ سفارت خانہ پاکستان میں پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور ویلفیر سمیت دیگر کاموں کے لئے روزانہ سینکڑوں افراد ایمبیسی کا رخ کرتے ہیں جن کی خدمات سرانجام دینا ہمارا فرض ہے تاہم کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جن کا براہ راست تعلق سعودی گورنمنٹ کے ساتھ ہے جن کو حل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے اور سعودی قوانین کے مطابق ہی جن کو حل کیا جاتا ہے ایسے مسائل میں سفارت خانہ پاکستان بھرپور معاونت فراہم کرتا ہے ان مسائل میں زیادہ تر ھروب کے مسائل ہیں ھروب کے حامل افراد کی تعداد زیادہ ہے تاہم سعودی گورنمنٹ ہفتہ وار 25 ھروب کیسز لیتی ہے اسی طرح اقامہ کی مدت کے خاتمے اور تنخواہوں کی عدم دستیابی جیسی شکایات وصول ہوتی ہیں ایسے مسائل کے حل کے لئے سفارت خانہ پاکستان سعودی احکام اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر حل نکالنے کی کوشش کرتا ہے اس کے علاوہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ہم اعلی سعودی احکام کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعے پاکستانی ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے درخواست کر سکیں جس میں ہمیں کامیابی بھی ملتی ہے تاہم جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہونگے مسائل بھی اسی طرح ہونگے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے ورکرز کو کہا کہ وہ اپنی ملازمت کے دوران مقامی قوانین کا احترام لازمی کریں تاکہ مسائل جنم نا لیں چانسری ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں سینکڑوں ورکرز نے سفیر پاکستان کو مسائل سے آگاہ کیا جس پر متعدد مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے گئے جبکہ پیچیدہ مسائل کے لئے سفارت خانے کے متعلقہ شعبوں کو ریفر کیا گیا کھلی کچہری میں نائب سفیر ذیشان احمد، کیمونٹی ویلفئیر اتاشی ملک ابوبکر، ویلفئیر اتاشی نوید افضال اور دیگر افسران بھی شریک تھے جھنوں نے ورکرز کے مسائل کو سنا اور انکی رہنمائی کی

ثناء بشير