فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ضلع ملیر سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ملاقات

فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ضلع ملیر سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ضلع ملیر کے صدر فقیر عبدالقادر شر ، جنرل سیکریٹری طارق علی سرکی اور دیگر موجود تھے ، پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ کا منشور ہے کہ سندھ میں یکساں تعلیمی نظام ہو اور فنکشنل لیگ کو حکومت کرنے کا موقع ملا تو وزراء سیکریٹریز اور افسران کے بچے سرکاری اسکولوں میں غریبوں کے بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کریں گے ، 20 مارچ کو شہید سورھیہ بادشاھ کی برسی کی تقریب کراچی میں بڑے پیمانے پر منائی جائے گی ، اور بھرپور پاور شو کیا جائے گا تاکہ فنکشنل لیگ کے مخالفین کو بھی پتہ چلے کہ سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح کراچی میں بھی فنکشنل مضبوط ہے ، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ حکمرانوں اور کراچی کی دعویدار جماعت نے عوام کے ساتھ بڑی زیادتیاں کی ہیں ، نوجوانوں کو قلم دینے کے بجائے ان کے ہاتھوں میں ہتھیار تھما دیئے گئے ، مگر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کی عوام کے لیے نوید ہے۔