سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی ملاقاتوں کا تسلسل

گزشتہ دنوں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی نائب وزیر تعلیم سعد دسعود الفہد سے ملاقات کی، سفیر پاکستان نے سعودی عرب می ں پاکستان کے بین الاقوامی اسکولوں میں مدد فراہم کرنے پر سعودی نائب وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا ، ملاقات میں کروناء وائرس کے دوران آن لائن تعلیم کے معاملات زیر بحث آئے۔ آن لائن تعلیم سے کروناء وباء سے ایک بڑی تعداد کو محفوظ کیا جارہا ہے، راجہ علی اعجاز نے حکومت سعودی عرب کی جانب کروناء سے وباء سے بچاؤ کے اقدامات کو سراہا۔سعودی وزیر تعلیم نے سفیر پاکستان سے پاکستانی اسکولوں کے معیار کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ سفیر راجہ علی اعجاز سعودی عرب میں پاکستانی اسکولوں کے سرپرست اعلی بھی ہیں، ابھی تو کروناء کی وجہ سے اسکول بند ہیں مگر چند اسکولوں میں والدین پر فیسوں کا بوجھ ہے اور اسکول انتظامیہ والدین کو ممکنہ سہولت نہیں پہنچارہی ہے بہ حیثیت سرپرست اعلی کمیونٹی کو یہ امید ہے کہ سفیر پاکستان اس سلسلے میں سہولیات کو ممکن بناینگے۔
پاکستانی مصنوعا ت کے فروغ اور سعودی عر ب سے تجارتی فروغ کیلئے ای کامرس کا پراجیکٹ، ایک خوش آئیند اقدام
ریاض میں پاکستان کا سفارت خانہ ای کامرس گیٹ وے قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جنوبی ایشین ملک میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دیناچاہئے اور سعودی عرب کی بڑھتی معیشت اور یہاں کی مارکیٹ سے جنوبی ایشائی ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہئے پاکستان سعودی عرب کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دارہے سعودی عرب کی برآمدات کا 1.2 فیصدہے پٹرولیم اور پٹرولیم مصنوعات. ملک کا حصہ 0.3 ہے کوڈ کے بعد کا منظر سعودی میں ایک بہت ہی سازگار رجحان ہوگا، عرب دنیا میں اب آن لائین صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے پاکستان کی ای کامرس بھی دوست ملک میں کارآمد اور منافع بخش ہوگی، پاکستان کا تجارتی مشن جلد ہی ای کامرس پلیٹ فارم کرنے کا پروگرام ترتیب دینے جارہا ہے جسکے ذریعے خاص طور پر پاکستان میں دستیاب مصنوعات جو بھیج دی جائیں گی آن لائن گیٹ وے خصوصی طور پر سعودی عرب کے لئے قائم کیا جائے گاتاکہ یہاں پاکستان کی مصنوعات کی ترویج ہو۔ سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات میں 125 فیصد اضافہ ہوا، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور قونصل جنرل جدہ خالد مجید اس سلسلے میں کاوشیں کررہے ہیں اور تجار کو تمام تر سہولیات پہنچانے میں مصروف ہیں تاکہ پاکستان کے ذرمبادلہ میں اضافہ ہو۔
ڈیر ہ غازی خان میں افتتاح کیلئے 300 بستروں کیلئے ہسپتال اور کالج تیار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی شہر اور پنجاب کے پسماندہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ تعلیم اور معیاری علاج کے دروازے کھل ہیں اس سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم معروف کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما سردار عبدالکریم خان کھوسہ نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے 300 بستر پر مشتمل نجی ہسپتال اورغازی نیشنل انسٹیوٹ انجینئرنگ اینڈ سائنسز کے نام سے ضلع کی پہلی جدید یونیورسٹی بنا کر اپنے ملک سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی، ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کا نجی یونیورسٹی اور پرائیویٹ ہسپتال کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا
،سردار عبدالکریم خان کھوسہ نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے عوامی خدمات کی توقعات باندھ لیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان پنجاب کے پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہے،بدقسمتی سے سابقہ حکومتیں اس ضلع میں ترقیاتی کاموں پر توجہ نہ دے سکیں جس کی وجہ سے شہری تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم تھے،سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بنتے ساتھ ہی ضلع میں قائم سرکاری ہسپتالوں اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مخدوش اور خطرناک بوسیدہ عمارتوں کی جنگی بنیادوں پر معیاری مرمت تزئین و آرائش و توسیع تعمیر نو اور اَپ گریڈیشن کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے تاہم پھر بھی ڈی جی خان میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں ناکافی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ساتھ ہی نجی شعبے کو صحت کے میدان میں آگے آنے کی خصوصی دعوت دیتے ہوئے کہا تھاکہ حکومت کے پاس تو پیسے نہیں کہ سارے پاکستان میں ہسپتال بناتی پھرے نہ ہی وسائل ہیں،نجی شعبہ پسماندہ اضلاع میں سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچاتا ہے تاہم اب نجی شعبے کو آگے بڑھتے ہوئے پسماندہ اضلاع میں لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہئے”وزیراعظم کی اس اپیل پر سعودی عرب میں مقیم پاکستان کے معروف سرمایہ کار سردار عبد الکریم کھوسہ نے اپنے آبائی اور پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع ڈیرہ غازی خان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے 300 بیڈ پر مشتمل جدید ہسپتال اور معیاری انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام سے اوورسیز پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کے لئے ملک سے محبت کی نئی مثال قائم کردی ہے۔سردار عبد الکریم خان کھوسہ کا کہناہے کہ انہوں نے ساری زندگی دیار غیر میں دن رات محنت سے نام کمایا،اللہ نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں اپنے غریب اور پسماندہ ضلع کی خدمت کر سکوں،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تن تنہا اربوں روپے خرچ کرکے ڈی جی خان میں تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کردی ہیں،شہرکیوسط میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور غازی نیشنل انجینئرنگ یونیورسٹی کی عالیشان عمارت اس کا زندہ ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میری خواہش ہے کہ اس جدید تعلیمی ادارے اور ہسپتال کا افتتاح وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کریں تاکہ باقاعدہ طور پر ڈی جی خان کے لوگ تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔سردار عبد الکریم خان کھوسہ نے کہا کہ یونیورسٹی اور ہسپتال کے افتتاح کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہوئی ہے، اور میری اطلاع کے مطابق یہ درخواست کئی ماہ سے کی ہوئی ہے جسکا کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہورہا ، امید ہے کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالتے ہوئے جلد ہی اپنے آبائی ضلع میں تعلیم اور صحت کے ان عالیشان منصوبوں کے بند دروازے عوام کے لئے کھول دیں گیں تاکہ سرمایہ کاری کرنے والے اوؤرسیز پاکستانی کی حواصلہ افزائی ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اوورسیز پاکستانی جو دیار غیر میں محنت کرکے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبے لارہے ہیں انہیں مایوس نہ کرے،ایسی پالیسیاں بنائی جائیں کہ سرکاری اداروں میں وہ بیوروکریسی کے رحم و کرم کا شکار نہ ہوں بلکہ ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے تمام مسائل حل ہونا چاہئیں۔ زیادہ تر سرمایہ کار نوکر شاہی کے سرخ فیتے کا شکار ہوکر اپنے حوصلے ہار بیٹھتے ہیں۔

جدہ کی ڈائری۔ امیر محمد خان