شکریہ ائیر سیال ۔ماہر پائلٹ رکھا تھا اس لئے طیارہ حادثے سے بچا لیا گیا

ایوی ایشن ماہرین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ایئر سیال کی انتظامیہ نے ایک ماہر پائلٹ رکھا تھا جس کی مہارت ذہانت اور صلاحیت کی وجہ سے طیارہ مشکل حالات میں حادثے سے بچا لیا گیا اگر پائلٹ کی حاضر دماغی صلاحیت و قابلیت اور مہارت نہ ہوتی تو طیارہ خطرناک حادثے سے دوچار ہو جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ۔لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے ونگ میں چار انچ بڑا سوراخ ہو گیا ۔کی سی صورتحال ایک مشکل صورتحال ہوتی ہے اگر پائلٹ اپنی مہارت کا مظاہرہ نہ کرتا تو یہ فلائٹ انتہائی خوفناک حادثے سے دوچار ہو سکتی تھی لیکن ایئر سیال کے کپتان نے مہارت سے محفوظ لینڈنگ مکمل کی ۔دوسری طرف پرواز میں تاخیر پر مسافروں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر شدید احتجاج بھی کیا ۔لیکن مسافروں کو یہ علم نہیں تھا کہ اصل وجوہات کیا ہیں ۔
پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئر سیال کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا اور یہ حادثہ بھی بن سکتا تھا لیکن کپتان کی کمال مہارت سے پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا ۔


پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا تھا کہ طیارے سے کوئی بڑی چیز ٹکرائی ہے اور لینڈنگ میں مشکل پیش آ سکتی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی لینڈنگ کے اقدامات کیے لیکن پائلٹ نے باہر عزت لینڈ مکمل کرلی اور مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔
بعد میں ایئر سیال کے طیارے کا انجینئر نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ ایک پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس 320 کے ایک ونگ میں سوراخ ہو گیا ہے جو چار انچ بڑا ہے جس کی وجہ سے اس طیارے کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ۔یہ ایک مشکل صورتحال تھی جس کی وجہ سے طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 126 منسوخ کرنی پڑی ۔مسافروں کو پرواز میں تاخیر کی اطلاع نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ کراچی آنے کے لئے ہوائی اڈے پہنچ گئے لیکن پرواز روانہ ہونے پر ہوائی اڈے پر احتجاج شروع ہو گیا اور ایئر سیال کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے لیکن اس میں ایئر سیال انتظامیہ کی غلطی نہیں تھی بلکہ پرندہ ٹکرانے سے ایسی صورت حال پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے طیارہ گراؤنڈ کرنا پڑا ۔
——–Report—Salik-Majeed-Jeeveypakistan.com