سو سے زائد ہاوسنگ سوسائٹیوں کو مشکوک قرار دیدیا جسکے بعد کھربوں روپے کے سرمایہ کاری ڈوبنے کا کے خدشات

کراچی( رپورٹ میاں طارق جاوید بیورو چیف ) پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بلڈر مافیا کےچ غیر قانونی ذرائع کے استعمال جعلسازی اور فراڈ میں ملوث کے باعث 2سو سے زائد ہاوسنگ سوسائٹیوں کو مشکوک قرار دیدیا جسکے بعد کھربوں روپے کے سرمایہ کاری ڈوبنے کا کے خدشات کے بعد عوام میں تشویش پھیل گئی نیب ،محکمہ انسداد رشوت ستانی سندھ ،ایف آئی اےسیمت اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر قائد کی 2سق سے زائد ہاوسنگ سوسائٹیوں کو مشکوک قرار دیتے ہو ئےسرمایا کاری سے پر ہیز کی ہدایات جاری کر دیں ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گڈاپ ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، گلزار ہجری اور گلشن معمار کی کو آپریٹو ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری اور گھروں کی خریداری پر ہوشیار رہیں۔ایس بی سی اے نے 200 میں سے تقریباً 69 کو آپریٹو ہاؤسنگ اسکیموں کو مشکوک قرار دے دیا۔ ان تمام اسکیموں نے اراضی سے متعلق اداروں یا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے قانونی طور پر کلیئرنس حاصل نہیں کی۔کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز رجسٹرار کی جانب سے لے آؤٹ پلان کی منظوری نہ دیئے جانے کے باعث ایس بی سے اے میں ان تمام ہاؤسنگ اسکیموں کا موجودہ اسٹیٹس ’’معطل‘‘ ہے۔مشکوک ہاؤسنگ سوسائٹیز درج ذیل ہیں۔ابلاغ عامہ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،اے جی ایس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،احسن آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
الہ آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،اے پی پی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
سی پی اینڈ بیرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
فردوس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
گلشن زرین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
گلشن جیون کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
مسلمانان پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
پاکستان ایئر کریو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
پاکستان کونسل آف سائنٹیفک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
پی آئی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
پی آئی ڈی سی ایمپلائز ملٹی پرپز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
کوئٹہ ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
قریشی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
الرضوان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
رب راضی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
سعد آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
شاہ ولایت کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
سندھ پراونشل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
سلطان آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
ٹیلی ویژن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
الفلاح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ملیر ہالٹ)،
الفلاح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،فلک ناز ڈریم کھوکھرا پار، فلک ناز صمفونی گلستان جوہر ،
المدینہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،المنظر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
الاحمد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
الغفار ناگوری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
عتیبہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (بوسٹن ہائٹس)،
باغ یوسف کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
برلاس موس سٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
بھوپال ہومز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
برہانی گارڈن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
برہانی ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
چیپل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
چیپل لگژری ولاس فیز 1، 2 اور 3 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
دی جنرل کنسٹرکشن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
گلشن بلال کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
گلشن قدوس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
گلشن سرجانی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
گلشن توفیق کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
حمیر ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
جمعیت پنجابی سوداگران کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
جاویدان (نیا ناظم آباد) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،*
کریم ٹاؤن (گلشن الٰہی) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
خیابان محمد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
کے این گوہر گرین سٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
مرینہ گارڈن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
میری لینڈ (گارڈن سٹی) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
ایم این اے سی ایم آر (ہیون پرائڈ) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
ماڈرن ڈیولپرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
مومن آباد فیز 2 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
پاکستان اسٹیل (گلشن حدید) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
پرل ولاس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
پی ایس سٹی فیز 1 اور 2 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
رفیع پرائڈ 2 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
رکن الدین خان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
سفاری ایسوسی ایٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
صائمہ گرین ویلی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
سعود آباد کالونی ٹرسٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
شاہ میر ریزیڈنسی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
شیروانی رائل سٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، شمسی کواپرئٹو ہاوسنگ سوسائٹی
دی ساؤتھ کنسٹرکشن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،
دی پاک کنسٹرکشن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی۔ سیمت درجنوں سوسائٹیاں شامل ہیں ذرائع کے مطابق تمام غیر سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی عوام کے کھربوں روپے ڈوبنے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بلڈرز مافیا عوام کو پوری پوری سوسائٹیاں فروخت کرچکے ہیں ایس بی سی اے کے اندرونی ذرائع کے مطابق اگر سرکاری اداروں نے بلڈر مافیا کےخلاف کارروائی نہ کی تو عوام کے کھربوں روپے ڈوبنے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایس بی سی اے اور سنگل ویڈیو فیسیلٹی کی سربراہ اسماء غیور نے بتایا کہ ادارے کے پاس مناسب ای پورٹل سسٹم موجود ہے، جو کراچی شہر میں زمینیں رکھنے والی تمام ایجنسیز سے منسلک ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب کسی بھی پلاٹ کا بلڈنگ پلان منظوری کیلئے سنگل ونڈو فیسیلٹی کے پاس آتا ہے تو اس کی تصدیق کیلئے متعلقہ ایجنسی کے ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جاتا ہے اور دیکھا جاتا ہے کہ وہ کس کے نام پر الاٹ ہے۔لینڈ اووئنگ ایجنسی کے ماسٹر پلانگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ای پورٹل پر تصدیق بھیجے جانے اور کراس چیکنگ کے بعد ایس بی سی اے تعمیرات کیلئے بلڈنگ پلان کی منظوری دیتا ہے۔ایس بی سی اے کا ای پورٹل رجسٹرار کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پاس بھی نصب کردیا گیا ہے، سی ایچ ایس رجسٹرار کی جانب سے تصدیق کے بعد ہی ایس بی سی اے بلڈنگ پلان کی منظوری دیتا ہے۔

ڈپٹی ڈئریکٹر سنگل ونڈو فیسیلٹی جعفر امام کا کہنا ہے کہ ان تمام 69 کو آپریٹو سوسائٹیوں کا موجودہ اسٹیٹس ’’معطل‘‘ ہے کیونکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے ان کی منظوری نہیں دی گئی۔

جعفر امام نے وضاحت کی کہ لینڈ اووئنگ ایجنسیز کی جانب سے ایس بی سی اے کو لے آؤٹ پلان کی تصدیق بھیجے جانے کے بعد پلاٹ کے الاٹیز کو تعمیرات کیلئے بلڈنگ پلان کی منظوری دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان 69 کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا منظورہ شدہ لے آؤٹ پلان موجود نہیں، کیونکہ پلان میں متعدد بار تبدیلیاں کی جاچکی ہیں، مسلسل تبدیلیوں نے ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سرمایہ کاری کیلئے ’’مشکوک‘‘ بنادیا ہے۔
جعفر امام کا مزید کہنا ہے کہ پلاٹس کی الاٹمنٹ میں ابہام اور بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں، کیونکہ ایک پلاٹ کئی کئی لوگوں کو الاٹ کیا گیا تھا۔
قومی احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جعلی الاٹمنٹ کے کیسز کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز رجسٹرار کے پاس منظور شدہ پلان موجود نہیں ہے۔