ماہرہ خان کی نئی مزاحیہ ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچا

پاکستان کے خوبصورت اور عالمی شہرت یافتہ فلمی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی مزاحیہ ویڈیو کا ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچا ہے یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے بنائی اور انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کر دی اس ویڈیو میں ماہرہ خان کے مداحوں نے انہیں تصویر کھنچوانے سے پہلے مختلف مزاحیہ پوز دیتے ہوئے دیکھا اور ان کے مخصوص انداز کو دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے ۔یاد رہے اس سے پہلے ماہرہ خان نے اپنے دوستوں کے ساتھ پاوری ہو رہی ہے جیسی مشہور ویڈیو بھی اپلوڈ کی تھی جسے دو ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ۔ماہرہ خان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جن کے کسی بھی انداز تصاویر اور ویڈیو کو بہت توجہ حاصل ہوتی ہے اور دنیا بھر میں تبصرے کیے جاتے ہیں


————
https://www.24newshd.tv/25-Feb-2021/mahira-khan-s-new-funny-video-goes-viral