آج آرٹس کونسل کو جو امتیازی حیثیت حاصل ہے اُس میں میرے ساتھیوں کا بھی نمایاں کردار ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہے

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی تشکیل

آرٹس کونسل کو جو امتیازی حیثیت حاصل ہے ،اس میں ہمارے دیرینہ ساتھیوں کا نمایاں کردار ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہے،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج آرٹس کونسل کو جو امتیازی حیثیت حاصل ہے اُس میں میرے ساتھیوں کا بھی نمایاں کردار ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی تشکیل کے موقع پر سر ٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کی تمام سترہ کمیٹیوں میں اُن دیرینہ ساتھیوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جو مستقل طور پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ کمیٹی کے اراکین کی مشاورت سے پروگرامز میں مزید بہتری آئے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین عرفان اللہ خان نے کہا کہ محمد احمد شاہ کی سربراہی میں آرٹس کونسل کو جو عالمی شناخت ملی ہے وہ ہم سب کے لئے باعثِ فخر ہے ۔ اس موقع پر اراکین گورننگ باڈی سعادت جعفری ،اقبال لطیف،شکیل خان،ڈاکٹر ایوب شیخ، ڈاکٹر ہما میر اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ندیم ظفر بھی موجود تھے۔اجلاس میں انجم چاندنہ کو وائس چیئر پرسن ، جعفر عزیز کو کوارڈینیٹر ،شبنم نیازی کو ایڈمن نامزد کیا گیا،عبدالستار مندرا اور غلام محمد بنگالی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔