واٹربورڈ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں فر اہمی ونکاسی آب کی لائنوں کی تبدیلی، مرمت کا کام کیا جبکہ متعدد لائنوں سے رساؤ کا خاتمہ کردیاگیا ہے

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ضلع غربی کو پانی کی بلاکسی رکاوٹ فراہمی کیلئے اقدامات سے متعلق احکامات جاری کردیئے ہیں،واٹربورڈ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں فر اہمی ونکاسی آب کی لائنوں کی تبدیلی، مرمت کا کام کیا جبکہ متعدد لائنوں سے رساؤ کا خاتمہ کردیاگیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ کے اٖحکامات پر واٹربورڈ کے عملے نے حب نظام فراہمی آب سے منسلک ضلع غربی کو پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے حب پمپنگ اسٹیشن کے اسکرین کی صفائی کردی ہے، اس دوران حب کینال اور حب پمپنگ اسٹیشن سے بھاری مقدار میں خورد روجھاڑیاں،پودے،مٹی،پتھر اور دیگراشیاء نکالی لی گئیں،اس اقدام سے ضلع میں فراہمی آب میں مزید بہتری آگئی ہے،علاوہ ازیں واٹربورڈ کے عملے نے نکاسی آب کے بڑھتے مسائل کے تدارک کیلئے،بلدیہ ندوا محلہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیوریج لائن تبدیل کردی ہے،جبکہ کھوکھرا پار سی ایریا میں پانی کی لائن کی مرمت کرکے


فراہمی آب بحال کردی گئی،علاوہ ازیں شہریوں کی شکایت اور منتخب نمائندوں کی جانب سے اجاگر کیئے گئے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے خاتمہ کیلئے واٹربورڈ کے عملے نے لانڈھی سوک سینٹرکے مقام پر 160ایم ایم کی پی ای پائپ لائن بچھادی ہے، نیوکراچی سیکٹر11جی میں 4انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن کی مرمت کرکے رساؤ بند کردیئے گئے،باغ ملیر شاہ فیصل کالونی،پختون چوک بلاک کالونی کورنگی،حسین ہارون شیخ، حسین شیخا روڈ یوسی 7،یوسی 11ماڑواری محلہ،مندرہ محلہ،یوسی 5جکھوی محلہ،کھڈا ایریا،یوسف ہارون روڈ، ڈی ڈی چوہدری روڈ،لیاری،عوامی کالونی لانڈھی،لیاقت آبادڈاک خانہ،پیتل والی گلی گلبہار،بلاک 2ناظم آؓباد،سیکٹر10 یوسی 20حیدری امام بارگاہ،گلشن بہار سیکٹر16،گلشن ضیاء،اورنگی ٹاؤن میں واٹربورڈ کی جیٹنگ،راڈنگ، سیورکلینگ، ونچنگ مشینوں اور افرادی قوت کی مددسے مختلف قطر کی سیوریج لائنوں،مین ہولز کی صفائی کرکے نکاسی آب کی سیکڑوں شکایات رفع کردی گئیں،آگرہ تاج کالونی،یوسی ون،اون ہومز بلاک 21فیڈرل بی ایریا میں پانی کی لائن کی مرمت کی گئی،مولامدد سیوریج پمپنگ اسٹیشن لیاری میں 12ا نچ قطر کی لائن میں والوز نصب کیئے گئے،شاہ فیصل کالونی کے مکینوں کے مطالبہ

پرگرین ٹاؤن، گولڈن ٹاؤن اور عظیم پورہ میں 18اور15انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن تبدیل کردی گئی،اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں 12انچ قطر کی پانی کی لائن بچھادی گئی،واٹربورڈکے ای اینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پٹھان کالونی پمپنگ اسٹیشن کیماڑی میں فراہمی آب کے پمپس کی استعداد کار بڑھانے اور ان کے تحفظ کیلئے 240ایم ایم 4کور کی کیبل بچھائی گی،سیوریج کے نظام کی ددرستگی کیلئے جونا مسجد اسٹریٹ روڈ لیاری میں 6انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن تبدیل کی گئی،یوسی 25کورنگی ٹاؤن میں 15اور12انچ قطر کی آرسی سی پائپ لائن بچھائی گئی جبکہ سائٹ ٹاؤن یوسی 9میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 8انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن ڈالی گئی،شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں،فردوس کالونی گلبہار،اسکیم 33کے مختلف علاقوں میں سیوریج مین ہولز کی مرمت کی گئی، ٹوٹے ڈھکن اور رنگ سلیب تبدیل کردیئے گئے ہیں۔