-فخر پاکستان -سعودی عرب منطقہ شرقیہ میں مقیم طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے آصف جمیل خان

فخر پاکستان


دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی وطنِ عزیز کے سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لئےجابجا کوشاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر شعبے میں پاکستانیوں نے اپنی قابلیت اور اہلیت پر انحصار کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی۔
سعودی عرب منطقہ شرقیہ میں مقیم طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے محترم جناب آصف جمیل خان کا شمار ایسے ہی قابل اور با صلاحیت افراد میں ہوتا ہے ۔ڈاکٹر آصف جمیل خان نےپاکستان کے شہر کراچی سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔کراچی سے ہی ایم بی بی ایس امتیازی نمبر

حاصل کرکے مکمل کیا۔اعلی تعلیم کے لئے انگلستان کے روئیل کالج سے صرف دو سال کے عرصے میں بطور ماہرِ قلب سند حاصل کر لی ۔اور انگلستان میں ہی وزارت صحت کے زیرِ اثرسرکاری ہسپتال میں تقریباً۱۱سال با حیثیت ماہرِ امراض قلب خدمات انجام دی اور وطن عزیز لوٹ آئے پاکستان میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں شعبہ امراض قلب کو مرتب کرنے کا سہرا ڈاکٹر آصف کو جاتا ہے اس کے علاوہ دیگر تربیتی سرگرمیوں میں بھی اُن کی خدمات سرِ فہرست ہیں۔ایک سال کے قلیل قائم کے بعد سعودی عرب کے شہر الخبر میں با حیثیت ماہر امراض قلب ملازمت اختیار کی ۔پھراِن کا تبادلہ منطقہ شرقیہ کے صنعتی شہر الجبیل میں کر دیا گیا ۔تبادلے کا مقصد وہاں باقاعدہ دیگر سہولیات کا آغاز کرنا تھا جن میں انجو گرافی، انجو پلاسٹی وغیرہ شامل ہیں اب تک تقریباً ۸۰۰ مریض ان سہولیا ت کو استعمال کر تے ہوئے علاج کروا چکے ہیں جو کہ ڈاکٹر آصف خان کے مرہوم منت ہے ۔


ڈاکٹر آصف خان نا صرف سعودی عرب کی کارڈیک سوسائٹی کے رکن ہیں بلکہ مختلف بین آل اقوامی تنظمیں برائے امراض قلب کے بھی رکن ہیں اور ان کی اکثر ورکشاپس اور بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت ہوتی رہتی ہے ۔انہوں نے جیوے پاکستان کی نمائندہ خصوصی کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مستقبل کا علم تو اللہ کی زات کے علاوہ کسی کو نہیں لیکن وہ اپنی قوم کے لئے خدمت کا عزم رکھتے ہیں ۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا زندگی اللہ کی امانت ہے لہذا صحت مند طرز زندگی اپنائیں خوش رہیں اور خیال رکھیں۔
رپورٹ:- لینا خان (سعودی عرب)