کشمیری پناہ گزینوں کی سندہ کے پسماندہ ضلع سجاول کے ساحلی علاقےمیں آبادکاری کے منصوبہ کے خلاف جئے سندہ قومی پارٹی کا ڈی سی ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان

کشمیری پناہ گزینوں کی سندہ کے پسماندہ ضلع سجاول کے ساحلی علاقےمیں آبادکاری کے منصوبہ کے خلاف جئے سندہ قومی پارٹی کے مرکزی چیئرمین نواز خان زنئور نے پچیس فروری کومیرپوربٹھورو سے سجاول تک ریلی نکال کرڈی سی ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیاہے رابطہ مہم کے سلسلے میں سجاول میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں سے ملاقات اور دعوتیں دینے کے بعد پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ سندہ میں غیرمقامیوں کی آبادکاری کرکے مقامی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پی پی سندہ حکومت بھی اس سازش میں برابر کی شریک ہے یہ عمل سندہ کے دائمی مفادات سے غداری کے مترادف ہے ۔ اس کے خلاف احتجاج جاری رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سندہ میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم حیدرآباد کے پکہ قلعہ پر بھی لاگوہوتاہے اس لئے پکے قلعے سے ناجائزقبضہ ختم کرایاجائے ۔ حکومت اصل قبضے ختم کرانے کے بجائے غریب مسکین لوگوں کی جھگیوں ،دکانوں اور گھروں کو مسمارکررہی ہے ، بااثرافراد کے قبضے برقرارہیں ،پکے قلعے حیدرآباد سے قبضہ ختم کراکے سندہ کا تاریخی ورثہ محفوظ بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ جوغریب اس تجاوزات مہم سے متاثرہیں انہیں متبادل رہائش دی جائے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے دیگررہنما عبداللہ میرانی ، قادربخش زئور، انور خاصخیلی ، راجافداحیس اور دیگر بھی ساتھ تھے رابطہ مہم میں ملاقاتوں کے دوران مختلف سیاسی سماجی اور قومپرست رہنمائوں نے انہیں احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی