اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ میں زیر التواءانکوائریاں جلد مکمل کی جائیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

کرپشن میں ملوث افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی کی ہدایت کراچی 24 فروری۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام زیر التوائ انکوائریاں جلد از جلد نمٹائیں اور کرپشن میں ملوث افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کرپشن کے خلاف کارروائی کرنے کی واضح ہدایات ہیں اور صوبہ سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ اقبال میمن اور دیگر افسران کے ساتھ منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق شکایات کو جلد از جلد نمٹانا افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے اپنے خود احتسابی عمل کو بھی بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمے کے اندر شفافیت کو برقرار نہیں رکھا جائے گا اس وقت دیگر محکموں سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے موثر تربیتی پروگرام کے انعقاد کے ساتھ ان کو وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کے لئے بھی استعداد کار میں اضافے کی بھی ہدایت دی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صوبے کی بھرپور ترقی کے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور ہر سطح پر کرپشن کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کرپشن کے خلاف آگہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور کرپشن کے خلاف شکایات درج کروانے والوں کی حوصلہ آفزائی کی جائے۔ انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کا ساتھ دیں۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 213۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401  کراچی مور خہ24فروری 2021  خدمت انسانیت رضائے الہی کا بہترین ذریعہ ہے۔صوبائی وزیر حقوق نسواں سندھ شہلا رضا نیک نیت سے نیکی کے کاموں میں حائل مشکلات دور ہوجاتی ہیں۔ شہلا رضا شہلا رضا کا نیو کراچی میں القریش خدمت انسانیت ویلفیئر میڈیکل سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرا چی 24 فروری۔ صوبائی وزیر برائے حقوق نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت رضائے الہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ نوجوانوں کا اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا باعث اطمینان و خوشی ہے. یہ بات انہوں نے آل پاکستان ایوانِ قریش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں القریش خدمت انسانیت ویلفیئر میڈیکل سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ نیکی کے کاموں میں کافی مشکلات آتی ہیں تاہم نیت اچھی اور نیک ہو تو خدا مدد ضرور کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و اسپتال بلاتفریق اپنی علاج و معالجہ کرتے ہیں تاہم شفاءبھی تب فوری ممکن ہوتی ہے کہ جب ڈاکٹرز و اسپتال بھی مریضوں کو اپنا سمجھیں. انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ اس اسپتال میں ایسے ماہر و قابل ڈاکٹرز ہوں کہ مریض اپنے علاج معالجے کے لیے خود کہے کہ ہمیں اس اسپتال سے علاج کروانا ہے. انہوں نے منتظمین کو تلقین کی کہ وہ اسپتال کے علاوہ اسکولز بنانے اور اسے منظم انداز میں چلاکر اپنی خدمات کے سلسلے کو مزید بڑھائیں. بعدازاں صوباءوزیر نے میڈیکل سینٹر کا دورہ بھی کیا. ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 214۔۔۔۔ایس اے

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401  کراچی مور خہ24فروری 2021 دوسری لائیوا سٹاک ایکسپو 2021کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریںگے۔ دوسری لائیوا سٹاک ایکسپو 2021 کا انعقاد 13 تا 15 مارچ 2021 کو حیدرآباد میں کیا جا رہا ہے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہونگے۔ عبدالباری پتافی کرا چی 24فروری ۔دوسری لائیوا سٹاک ایکسپو 2021 کا انعقاد 13 تا 15 مارچ 2021 کو حیدرآباد میں کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریںگے۔ یہ بات صوبائی وزیر لائیو اسٹاک وفشریز عبدالباری پتافی نے آج سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ لائیواسٹاک ایکسپو 2021 جس کا افتتا ح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہونگے۔ عبدالباری پتافی نے کہا کہ لائیو اسٹاک ایکسپو2021 کا انعقاد سندھ حکومت کا ایک بہترین قدم ہے جس کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے شریک ہونے والے مندوبین کو پاکستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں ہونے والی ترقی اور ڈیری مصنوعات سے متعلق آگا ہی فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے مزید کہا کہ اس ایکسپو میں دنیا بھر سے نایاب جانور بھی لائے جارہے ہیں جبکہ نایاب نسل کے اونٹوں کی نمائش کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائیواسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمندوں کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ اس شعبے سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو، سیکریٹری لائیو اسٹاک ،سیکریٹری اسپورٹس،ڈپٹی سیکرٹری لائیو اسٹاک،ڈپٹی سیکریٹری فنانس ، ایڈیشنل سیکریٹری زراعت اور ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد بھی موجود تھے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 215۔۔۔ڈو گر