پاکستان انڈیا پر بازی لے گیا




پاکستانی اداکار شجاع سمیع کی پاکستان اور انڈیا کے حوالے سے تیار کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی ویڈیو میسج اس میں اور ساتھی اداکار نے پاکستانی اور بھارتی فوجی کا روپ دھار کر ایک خوبصورت پیغام ناظرین تک پہنچایا ہے. سرحدی کشیدگی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے تناظر میں اس ویڈیو کو دنیا بھر میں بے حد سراہا جارہا ہے. اس ویڈیو کو دیکھنے اور پسند کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز لاکھوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. جو اس کے جاندار پیغام کی عکاسی ہے شجاع سمیع کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور منفرد اداکاروں میں ہوتا ہے. جو مختلف ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں.
ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے. وہ اچھوتے کردار اور منفرد کہانیوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں. کراچی پریس کلب میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئےشجاع سمیع نے کہا کہ میں کسی سے نفرت نہیں کرتا کیونکہ میں انسانیت سے محبت کرتا ہوں اور بطور انسان اپنے لئے ہر کسی سے عزت اور پیار چاہتا ہوں. اللہ کا شکر ہے کہ میں جہاں جاتا ہوں مجھے لوگ پیار کرتے ہیں اور میرے کام کو سراہتے ہیں میری خواہش ہے کہ میں اپنے کام کے ساتھ انصاف کروں اور ایسے کردار ادا کروں جو لوگوں کو مدتوں یاد رہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سینئر اداکار ہوں یا جونیئر سب ہی بہت خلوص اور پیار سے پیش آتے ہیں میں سب کی عزت اور احترام کرتا ہوں اور اپنے کام میں پابندی وقت کا خاص خیال رکھتا ہوں. سب دوستوں ساتھیوں اور فینز کی دعاؤں کی بدولت ہے. آنے والے دنوں میں میرے مزید پروجیکٹس ناظرین تک پہنچیں گے. امید کرتا ہوں کہ آنے والے کرداروں میں بھی میرے کام کو پسند کیا جائے گا.

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=kiFx_5O6bsI[/embedyt]

اپنا تبصرہ بھیجیں