حلیم عادل شیخ پر تشدد نہیں ہوا، جیل انتظامیہ نے فوٹیج جاری کردیں

سینٹرل جیل کراچی میں پی ٹی آئی رہنما اور پوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ پرکوئی تشدد نہیں ہوا ، انھیں کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا، جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردیں، جیل سپر نٹنڈنٹ حسن سہتوکا کہناہے کہ حلیم عادل شیخ کو ہفتے کی شام 4 بجے محمد علی بی کلاس وارڈ منقتل کیا جا رہا تھا، جہاں کچھ قیدوں نے نعرے لگائے ،جس پرحلیم عادل شیخ کو فوری واپس سپریٹینڈینٹ آفس منتقل کردیا گیا،اورکچھ لمحوں بعد حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں بی کلاس کی تمام سہولتیں فراہم کی گئیں،حلیم عادل شیخ نے جیل سپریٹینڈیٹ کو تحریری درخواست دی کہ میں بلڈ پریشر اور انجائنا کا مریض رہا ہوں ، کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹرز نے اینجو گرافی کا کہا تھا، کچھ دیر پہلے جیل ڈاکٹر نے بھی مجھے چیک گیا ہے میری طبعیت بگڑ رہی ہے مجھے فوری این آئی وی سی ڈی بھیجا جائے تاکہ میرا علاج ہو سکے، جس پر جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ کو این آئی وی سی ڈی منتقل کردیا ، جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرےکی تصاویر بھی جاری کرد ی ہیں
————————————
————————————-

جیل حکام نے حلیم عادل شیخ کی جیل میں موجودگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر جاری کردیں،فوٹیج میں دکھایاگیاہے کہ حلیم عادل کو پروٹوکول میں جیل میں لے جایا جارہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جیل کے اندر شاہانہ انٹری کی ویڈیو سامنے آچکی ہے دوسری جانب جیل کے اندر نعرے سنتے ہی حلیم عادل شیخ باہر گیٹ پر بھاگ آئے, سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس عملہ اس وقت حلیم عادل شیخ کے ساتھ تھا اوران پرکسی قسم کاکوئی کوئی تشدد نہیں ہواگزشتہ روزرات گئے حلیم عادل شیخ کودل کی تکلیف کے باعث این آئی سی وی ڈی لایاگیاتھامیڈیاسے گفتگومیںانہوں نے جیل میں گینگ وارکے غنڈہ عناصرکی جانب سے تشددکرنے اورکمرے میں سانپ چھوڑنے کاالزام عائدکیاتھا
nawaiwaqt-news
——————————–
——————————

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری اور پولیس کے انتقامی رویہ کے خلاف سندھ اسمبلی میں الگ الگ چار تحاریک استحقاق جمع کرادی ہیں ۔یہ تحاریک ایم پی اے عبدالعزیز جی جی، راجہ اظہر، سعید آفریدی اور طاہرہ دعا بھٹو نے جمع کرائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان ارکان اسمبلی نےچیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ۔
—————————–
——————————-
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اسیر اپوزیشن رہنما سندھ حلیم عادل شیخ کے اہل خانہ سے رابطہ کیا، انہوں نے کہا کہ اوباش، بدمعاش، لٹیرے اور قاتل سندھ میں اقتدار پر قابض ہیں،انہوں نے کہا سیاسی بدمعاشیہ قائد حزباختلاف پر تشدد کے بدترین حربے آزما رہی ہے، طاقت کے بل پر مخالف اور تنقیدی آوازیں دبانا ان بدمعاشوں کا وتیرہ ہے، حلیم عادل شیخ نے خونخوار چہروں سے نقاب کھینچ کر اصلیت دکھائی۔مراد سعید نے کہا کہ عذیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ میں واضح ہے کہ یہ کیسے پولیس کو استعمال کرتے ہیں، اپنی نااہلی چھپانے کے لیے یہ ہراٹھنے والی آواز دبانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی عزیز میمن نے ان کے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا تو مار دیا گیا، کل سکھر میں پولیس کو میڈیا نمائندے کے خلاف استعمال کر کے تشدد کروایا گیا، یہ سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں
—————————–
——————————
انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی,جلاؤ گھیراؤ،اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سمیر شیخ کی درخواست ضمانت پر ملزمان کے وکلاء کےدلائل مکمل ہونے پر سرکاری وکیل کے دلائل طلب کر لیے۔ پیر کوانسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی,جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد حلیم عادل شیخ اور سمیر شیخ کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت کی
———————-
———————–
پی ٹی آئی رہنما لیاقت جنوئی کی حلیم عادل شیخ پر تنقید، وزیر اعلی کی تعریف
Feb 23, 2021
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما لیاقت جتوئی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لیاقت جتوئی نے اپنے ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ پر تنقید جبکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی تعریف کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مراد علی شاہ کسی کو مروائیں گے۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ میں مراد علی شاہ کو جانتا ہوں وہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سولو فلائٹ کر رہے تھے ۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ جو سولو فلائٹ کرتا ہے جلدی نیچے آجاتا ہے۔
————————
————————–
ملیر کے ضمنی انتخابات میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کی مختلف روڈ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرین نے حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر پی ٹی آئی ضلعی صدر انجینئر سمیع اللہ ابڑو، جنرل سیکریٹری عبدالرئوف کورائی، خلیل الرحمٰن، عاشق جتوئی، بشیر سانگی، وزیر بلیدی، عاجز بگٹی و دیگر کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، سندھ حکومت نے حلیم عادل شیخ کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کرکے غیر جمہوری روایت قائم کی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کے ظالمانہ کردار کے خلاف آواز بلند کیا اور سندھ کے حقوق کے لیے اسمبلی سے لے کر سڑکوں تک آواز بلند کی اور ہر فورم پر سندھ حکومت کو ان کے کارناموں پر عیاں کیا اور سندھ حکومت نے خوفزدہ ہوکر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کروایا اگر حلیم عادل شیخ کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔