الشریف فاؤنڈیشن کےتحت ایمرجنسی طبی امدادی کیمپ کا انعقاد

پی ایس 88 ملیر میں انتخاب کے موقع پر SSP ملیر کے تعاون سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا سیاسی و سماجی شخصیات کا فری میڈیکل کیمپ کا دورہ۔ الشریف فاؤنڈیشن کی کاؤشوں کو سراہا  الشریف فائونڈیشن کی جانب سے پی ایس 88 ملیر کے ضمنی الیکشن کے موقع ایمرجنسی طبی امدادی کیمپ
کراچی(رپورٹ۔کاوش الحسن)  الشریف فائونڈیشن کی جانب سے SSP ملیر سید عرفان بہادر، SP ملیر سنگھار ملک، ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی انسپکٹر وسیم احمد صدیقی، ہیڈ محرر تھانہ ملیر سٹی عاصم صدیقی  کے تعاون سے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی الیکشن کے موقع پر ایمرجنسی طبی امدادی کیمپ لگایا گیا۔ الشریف فائونڈیشن کی ایمبولینس پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں اور مریضوں کو ریسکیو کرتی رہیں اور الیکشن کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر الشریف فائونڈیشن کے  چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے کہا کہ  ہم مسلسل انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انسانیت کی خدمات سرانجام دے کر دلی سکون محسوس کرتا  ہوں۔ انشاء اللہ ہمارا عزم ہے کہa ہم سماجی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کر کے بڑھ چڑھ کر نیک کام انجام دیتے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم تقریبا 40 شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے جن میں الشریف دسترخوان جو شہر کے مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں، الشریف میرج بیورو ، اسکولز ، میڈیکل  کیمپ ، اے ایس ایف تعلیم بالغان جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس موقع پر ملیر کی سماجی و سیاسی شخصیات نے الشریف فائونڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ الشریف فاؤنڈیش کے ایمرجنسی طبی کیمپ کا دورہ کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراجی ریجن کے صدر نعیم عادل شیخ۔ لیبر ڈویژن پینل کراچی یونیورسٹی فاؤنڈر ممبر عقیل کامران۔ ہفت روزہ سماجی جہاد کے سینئر منیجنگ ایڈیٹر مختار احمدبھٹی۔ چیف رپوٹر کاوش الحسن۔ اسٹاف رپورٹر عدیل۔ سینئر کرائم رپورٹر امجد علی جٹ اور دیگر سیاسی۔ سماجی۔ مذہبی شخصیت اور علاقہ معززین نے ایمرجنسی طبی کیمپ کا دورہ کیا اور الشریف فاؤنڈیشن کے چیئرمین پرویز اقبالآرائیںاور میڈیکل انچارج ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی کی انسانیت کی خدمات کو سراہا۔