سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام ’فیض‘ ہوگا؟

الی ووڈ کے نواب، اداکار سیف علی خان اپنے بڑے بیٹے تیمور کی پیدائش کے وقت اُس کا نام ’فیض‘ رکھنا چاہتے تھے لیکن کرینہ کپور نے اُس کا نام ’تیمور علی خان‘ رکھا، سیف اور کرینہ کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اب سیف علی خان اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’فیض‘ رکھیں گے یا نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بےبو، اداکارہ کرینہ کپور اور نواب اداکار سیف علی خان کے ہاں گزشتہ روز صبح دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اس سے قبل اس جوڑے کا ایک چار سال کا بیٹا ’تیمور علی خان‘ ہے۔

سیف اور کرینہ کے مداح نوزائیدہ بچے کی پہلی تصویر دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ یہ جوڑا جلد از جلد اپنے دوسرے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرے
اس کے علاوہ ان کے مداحوں کو سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام جاننے کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

تقریباً چار سال قبل جب کرینہ نے اپنے بڑے بیٹے کا نام ’تیمور علی خان‘ رکھا تھا تو بہت سے لوگوں نے اس پر تنقید کی تھی اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ نام ترکی کے حملہ آور تیمور سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے جبکہ سیف علی خان نے اُن تمام دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تیمور کا مطلب’آئرن ‘ یعنی لوہا ہے، ہم دونوں میاں بیوی چاہتے ہیں کہ ہمارا بیٹا ’آئرن مین‘ بنے۔

کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’تیمور کی پیدائش سے قبل جس رات میں اسپتال جارہی تھی تب سیف نے مجھ سے پوچھا تھا کہ اگر لڑکا ہوا تو تم اُس کا نام تیمور ہی رکھو گی؟ سوچ لو، ابھی بھی نام تبدیل کیا جاسکتا ہے، ہم اس کا نام ’فیض‘ رکھ لیں گے۔ یہ نام بولنے میں زیادہ اچھا، شاعرانہ اور رومانٹک ہے