حلیم عادل شیخ کی بیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

حلیم عادل شیخ کی بیٹی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد پر بدترین تشدد کی شکایت کی ہے بیٹی کا کہنا ہے کہ آج والد کی سالگرہ ہے ہم ہمیشہ والد کے ساتھ کیک کاٹتے تھے لیکن ان پر جیل میں اتنا تشدد کیا گیا ہے کہ وہ کھڑے بھی نہیں ہو پا رہے
———-


اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں امراض قلب کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب ’این آئی سی وی ڈی‘ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمنلی میں اپوزیشن لیڈر نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی ، جس کے باعث پی ٹی آئی کے رہنماء کو جیل سے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ کراچی ملیر پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا ، ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ حلیم عادل کو پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، حلیم عادل کیخلاف مبینہ ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات تھانہ میمن گوٹھ اور تھانہ گڈاپ سٹیدرج میں درج کیے گئے تھے ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمیل احمد نے ایس ایس پی ملیرآفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی ملیرنے اطلاع دی کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتارکیا ، مبینہ ہنگامہ آرائی کرنے پر حلیم عادل شیخ کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔


بتایا گیا کہ ایک مقدمہ تھانہ میمن گوٹھ اور دوسرا مقدمہ گڈاپ سٹی میں درج ہے ، ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، حلیم عادل شیخ کو دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا، ان پر ایک پرانا مقدمہ بھی درج ہے ، حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات حال ہی میں درج کیے گئے تھے ، جب کہ گرفتاری کے بعد حلیم عادل شیخ کو متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا۔


جہاں بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کے سیل سےسانپ نکل آیا ، حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ کے مطابق ایس آئی یو سینٹر میں حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلا ہے، ان کے لیے ناشتہ لے جانے والے ملازم نے سانپ کی اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ نے سانپ کو مار دیا جب کہ سانپ کی لاش سیل میں ہی پڑی ہے،علاوہ ازیں سانپ ملنے کی اطلاعات پر تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار سندھ حکومت ہو گی ، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی ایک سازش کے ذریعے حلیم عادل شیخ کو مروانا چاہتی ہے۔
——————
ایک طرف حلیم عادل شیخ کے ہاں میں ان پر جیل میں ہونے والے مبینہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں ۔
دوسری طرف حلیم عادل شیخ کے سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ قدرت کا نظام ہے کل تک حلیم عادل شیخ آصف زرداری کی بیماری پر جملہ کرتے تھے اب وہ خود ویل چیئر پر اسپتال پہنچے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر تبصرے کرنے والوں نے لکھا ہے کہ جیل میں امن کی انعام فاؤنڈیشن ایمبولینس میں حلیم عادل شیخ کو لایا گیا اور سندھ حکومت کے زیر انتظام ہسپتال میں ان کا مفت علاج ہوگا جس کے لیے فنڈ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت دیتی ہے اور حلیم عادل شیخ ان سب پر اعتراض کرتے تھے ۔
دوسری جانب حلیم عادل شیخ کی بیٹی اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ سچ بولتے ہیں انہوں نے عوام کے سامنے سچائی جانے کی سزا دی جا رہی ہے