لیاری کے چار آر او پلانٹس کی بحالی کے بعد افتتاح

صوبائی وزیر بلدیا ت نے لیاری کے چار آر او پلانٹس کی بحالی کے بعد افتتاح کردیا آر اوپلانٹس سے ابتدائی طور پر 2لاکھ گیلن روزانہ لیا ری کو پانی فراہم کیا جائے گا ، جون تک ان کی گنجائش 10لاکھ گیلن تک بڑھائی جائے گی ، سید ناصر حسین شاہکراچی(21 فروری)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے لیاری کے چار آر او پلانٹس کی بحالی کے بعد افتتاح کر دیا ،جس میں ماڑی پو ر روڈ ، گرڈ اسٹیشن ، چاکیواڑہ، پیپلز اسٹیڈیم شامل ہیں ۔اس موقع پر پی پی پی رکن سندھ اسمبلی شازیہ سا نگھار ، پی پی پی ساﺅتھ کے صدر خلیل ہوت، ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شا ہ نے کہا کہ ابتدائی طور پر ان آر او پلانٹس سے 2لاکھ گیلن روزانہ لیاری کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔ جون تک تین مراحل میں ان آر او پلانٹس کی گنجائش 10لاکھ گیلن روزانہ تک بڑھا دی جائے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ پانی لیا ری کا دیرینہ مسئلہ ہے ، صدر آصف علی زرداری نے اس کے حل کے لئے لیاری کی عوام کو آر او پلانٹس کے نیٹ ورک کا تحفہ دیا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ آر او پلانٹس 2019 سے بند تھے ، انہوں نے کہاکہ چیئر مین پلا ول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور انہیں لیا ری کے تمام مسائل حل کرنے اور ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی خصو صی ہدایات جاری کی ہیں ۔ جس میں پانی کی فراہمی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ سندھ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیاہے اور بند آر او پلانٹس کو بحال کرنے کا آغا ز ہو گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ کیماڑی ٹاﺅ ن میں نانی گوٹھ، پانچ سو کوارٹرزاور مواچھ گوٹھ کے علاقے میں بھی آج آر او پلا نٹس آپریشنل لائیز کر دیے گئے ہیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو پانی کی سہولت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے دو بڑے آر او پلانٹس ٹرانس لیاری اور احمد شاہ بخاری کو دو یا تین ہفتوں کے عرصے میں شروع کر دیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر بلدیا ت نے مزید کہا کہ اسی طرح کیماڑی کے ناصر ہوٹل ، یونس آباد، بابابھٹ آئی لینڈ اور کیما ڑی گریک کے آر اور پلا نٹس کی بحالی کے کام کا بھی آغا ز ہو گیا ہے ۔ لیاری کے دیگر مسائل جن میںانفرااسٹرکچرکی ڈیولپمنٹ اور سڑکیں یہاں پر بنائی گئی ہیں۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ڈرینج اور سیوریج کا بھی کام مکمل کیا گیا ہے تاکہ دوبارہ یہ سڑکیں خراب نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری کے کام مکمل ہونے کے بعد ان کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے اور لیا ری کے لئے مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لیاری کو ہمیشہ فوقیت دیتے ہیں ،سندھ حکومت یہاں کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان اور دیگر سہولیات فراہم کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں یہاں پرلیا ری یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے بعد اب انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے اور لیاری کے نوجوان پڑھے لکھے اور با شعور ہیں میر ٹ کی بنیادپر نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان آر او پلانٹس کو دوبارہ چلانے کی کوشش کی ہے اور یہ لیاری والوں کا فرض ہے آپ ان سب چیزوں کی حفاظت کریں ، یہ آپ کی چیزیں ہیں اس کی اونرشپ لیاری والے لیں تاکہ بہترین سہولیات سے آراستہ ہوسکیں ۔ہینڈ آﺅٹ نمبر۔۔۔۔۔205(ایف ایچ بی)