ڈی ایس ریلوے کا دورہ ریلوے اسکول اور حسن اسپتال


کراچی(خبر نگار)ڈی ایس کراچی کا ریلوے اسکول اور اسپتال کا دورہ۔ڈی ایس کراچی ریلوے محمد حنیف گل نے کالا پل کے نزدیک ریلوے اسکول اور حسن اسپتال کا دورہ کیا جہاں ان کو موجود سہولتوں کے بارے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے کہا کہ ملازمین کو صحت اور ان کے بچوں کو تعلیمی سہولت دینا ریلوے کے گورننس ماڈل میں شامل ہے جس کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا جائے۔انہوں نے اسپتال اور اسکول میں بہترین سہولتیں مہیا کرنے کہ لیئے تفصیلی تجاویز تیار کرکے ڈی ایس آفس بھیجنے کی ہدایت دی تاکہ وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ بجٹ سے رقم مختص کروائی جاسکے۔حسن اسپتال کے دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ملازمین کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین اور ورکرز محکمہ کا اثاثہ ہیں اور ان کی انتھک محنت کے بغیر ٹرین کا پہیہ نہیں چل سکتا۔