کینیڈا میں مستقل رہائش اور کاروبار کیسے ممکن ہے ؟

کینیڈا میں مستقل رہائش اور کاروبار کیسے ممکن ہے ؟دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو اپنے بہتر مستقبل اور سہانے خوابوں کی تعبیر کے لیے خود اور اپنی فیملی سمیت کینیڈا جانا چاہتے ہیں اور وہاں پر مستقل رہائش اور کاروبار یا ملازمت کے بارے میں سوچ رہے ہیں پاکستان کے مختلف اخبارات میں اکثر ایسے اشتہارات شائع ہوتے ہیں جن میں کینیڈا کی امیگریشن کے حوالے سے مختلف کنسلٹنٹ کی خدمات پیش کی جاتی ہیں ایسے کنسلٹنٹ عام طور پر اچھی معلومات اور بیک گراؤنڈ ہسٹری کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ان کے نتائج اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات بھی اچھے ہیں لیکن کچھ کنسلٹنٹ ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگوں کو شکایات کا سامنا رہتا ہے اس لیے ایسے کنسلٹنٹ کا انتخاب کرتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے اور کینیڈا کی حکومت کی جانب سے بھی جو ہدایات اور معلومات جاری کی جاتی ہے اس کا بھی جائزہ لیتے رہنا چاہیے اس سلسلے میں پاکستان میں کینیڈا کے سفارت خانے سے بھی معلومات لی جا سکتی ہے اور آن لائن معلومات بھی دستیاب ہوتی ہے ۔