چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کی ملاقات

بلاول ہاوَس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران زین ندیم قمر بھی موجود تھے

ڈاکٹر ندیم قمر نے پی پی پی چیئرمین کو این آئی سی وی ڈی کی کارکردگی پر بریفنگ دی

پی پی پی چیئرمین نے این آئی سی وی ڈی کی شاندار کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا

صحت عامہ سندھ کی عوامی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے: بلاول بھٹو زرداری

یہ عوام دشمنی کی انتھا ہے، این آئی سی وی ڈی جیسا ادارہ بھی سلیکٹڈ حکمرانوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر چُبھتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سمیت مختلف ہتھکنڈوں کے باوجود حکومتِ سندھ عوام کی خدمت جاری رکھے گی: بلاول بھٹو زرداری