بحریہ ٹاون ریذیڈنٹس کے چئیرمین راحیل ہارون نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کردیا

(کراچی اسٹاف رپورٹر)
چئیرمین بحریہ ٹاون ریذیڈنٹس راحیل ہارون نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کیجانب سے ٹول ٹیکس پر حکم امتنائی کے باوجود ایف ڈبلیو اور مقامی افسران بحریہ ٹاون کے رہائیشیوں کو بلا جواز تنگ کرنے میں مصروف ہیں ،جبکہ وائس چئیرمین بلال طالب نے کہا کی اس عمل سے بحریہ ٹاون کے رہائیشیوں کیلئے آنے جانے والے راستوں میں رکاوٹیں لگادی گئی ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ رہائیشیوں کو اس کوفت سے نکالا جائے اور آئینی حق دیا جائے ،اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔