حکومت سندھ کے نئے سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو کا کیڈٹ کالج پٹارو سے لے کر وفاقی اور صوبائی اہم حکومتی عہدوں پر شاندار خدمات کا سفر ۔ایک جائزہ

صوبائی حکومت نے محکمہ اطلاعات سندھ کے سیکریٹری کے لیے رفیق احمد برڑو کا انتخاب کیا ہے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری سندھ آفس کی جانب سے ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔وہ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی جگہ یہ فرائض سنبھالیں گے۔ ان دنوں وہ تعیناتی کے منتظر تھے ۔

ذہین قابل اور محنتی افسر کی شہرت رکھنے والے رفیق احمد برڑو نے جنوری 2001 میں پاکستان کی سول سروس میں شمولیت اختیار کی تھی اس کے بعد وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور پبلک سیکٹر کارپوریشنز اور صوبہ سندھ اور بلوچستان میں اہم حکومتی عہدوں پر شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں

اپنی سروس کے دوران انھوں نے زیادہ تر وقت سیکرٹریٹ فیلڈ میں لیگل اینڈ ایگزیکٹو ایڈمنسٹریشن ۔پبلک پالیسی ۔پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ۔امپلیمنٹیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے

شعبوں میں وقت گزارا جہاں ان کا فوکس پبلک ایڈمنسٹریشن فسکل اینڈ اینڈ مینجمنٹ ۔ڈویلپمنٹ پلاننگ ۔ایجوکیشن سیکٹر وغیرہ پر رہا ۔انہوں نے مختلف اعلی عہدوں جن میں کمشنر سکھر ڈویژن ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی سی او

کی پوزیشن شامل تھی سندھ اور بلوچستان میں خدمات انجام دیں ۔انھوں نے سال 2006 اور سال 2007 میں جاپان کے شہر ٹوکیو سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔اس سے قبل وہ یونیورسٹی آف سندھ جامشورو سے سال 2002 میں ایم اے اکنامکس کر چکے تھے


جبکہ سال انیس سو چھیانوے میں انہوں نے ایم اے انگلش اور اس سے پہلے سال انیس سو چورانوے میں بی اے آنرز انگلش کی ڈگری یونیورسٹی آف سندھ جامشورو سے حاصل کر رکھی تھی ۔اس کے علاوہ انہوں نے مارچ جولائی 2015 میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی

سے لیڈرشپ اینڈ مینیجمنٹ کا ڈپلومہ حاصل کیا جبکہ سال2014 میں سرٹیفائیڈ ڈائریکٹرز کا کورس کیا ۔اس کے علاوہ آپ انیس سو چھیانوے سے لے کر سال دو ہزار تک کیڈٹ کالج پٹارو اور پبلک سیکٹر گورنمنٹ ڈگری کالج مٹیاری حیدرآباد سندھ میں درس و تدریس سے وابستہ رہے اس کے علاوہ وہ ایک بہترین رائٹر ہیں اور متعدد پبلیکیشنز اور ریسرچ پیپرز کے مصنف ہیں ۔۔
وہ لچکدار طبیعت کے مالک ہیں سنجیدہ ماحول میں انتہائی سنجیدگی ۔دوستوں کی محفل میں شگفتگی ۔لوگوں کے دکھ سکھ میں شمولیت ۔خلوص محبت پیار ۔خوش لباس خوش مزاج ان کی شخصیت کی پہچان ہے مطالعہ کا گہرا شوق ۔پلانٹ پروٹیکشن سے لیکر ایف ایم ریڈیو پر بطور مہمان لوگوں کی آگاہی کے لیے پروگراموں میں شرکت ۔سیکرٹری کالج ایجوکیشن اور کمشنر سکھر ڈویژن سے لے کر سیکرٹری آبپاشی سندھ تک انہوں نے انتہائی اہم عہدوں پر شاندار

خدمات انجام دیں ان کے اقدامات کی تعریف کی جاتی ہے تعلیم دان بھی ہیں دانشور بھی ہیں دوست انہیں فلاسفر بھی کہتے ہیں

محکمہ اطلاعات میں ان کی نئی تعیناتی خوش آئند قرار دی جا رہی ہے سرکاری افسران و ملازمین میڈیا ہاؤسز اور میڈیا ورکرز ان سے بہتر اقدامات کی توقع رکھتے ہیں ۔