قاسم جعفری نے کلسٹرجی ایم آواری ایکسپریس گلبرگ اور آواری فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا

معروف ہوٹلیئرقاسم جعفری نے کلسٹر جنرل منیجرآواری ایکسپریس گلبرگ لاہور اور آواری فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا،قاسم جعفری ہوٹلنگ کے شعبہ میں 35سال کا تجربہ رکھتے ہیں ،انہوں نے یورپ اور ایشیاکے سکولز سےبھی ہوٹلنگ کی تعلیم حاصل کی۔ وہ یورپ ،مڈل ایسٹ ،کینیڈا ور پاکستان کے ہوٹلز ہلٹن انٹرنیشنل،میریٹ انٹرنیشنل،پی سی اور آواری انٹرنیشنل میں کام کرنے کا تجربہ اور 5زبانیں بولتے ہیں ۔جنرل منیجر کے طور پر دنیا کے مختلف 5سٹارز ہوٹلز ،ڈائریکٹر ہاسپٹلیٹی ڈویژن اورینٹ گروپ ،سی ای او امپر یل ہاسپٹلیٹی اور سی ای او نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیزکے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے بورڈز آف ڈایکٹرز کے ممبر اورکلچر ڈپلومیسی سے متعلق وزارت خارجہ کےکور گروپ کے کا رکن بھی ہیں ۔وہ مختلف جہتوں سے کام کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ، وہ صدر بورڈ آف گورنرگوئٹے انسٹیٹیوٹ لاہور،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزدبستان اقبال،فیض فانڈیشن اور لائف

ممبرانسانی حقوق کمیشن پاکستان ہیں