علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی کیمپس،میٹرک،ایف اے میں داخلے 22فروری تک ہونگے


سمسٹر خزاں 2020ء کے امتحانات یکم مارچ سے جبکہ دوسرے فیز کے داخلے بھی مارچ میں ہونگے
اوپن یونیورسٹی ملازمت پیشہ افراد کو حصول تعلیم کی بہترین سہولت فراہم کررہی ہے ۔شاہدہ مبین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی کیمپس کی انچارج شاہدہ مبین کے مطابق میٹرک اور ایف اے (انٹرمیڈیٹ)پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ 22فروری ہے جبکہ دوسرے فیز کے داخلے مارچ 2021میں شروع ہونگے۔اعلامیہ میں مذید کہاگیاہے کہ میٹرک اور ایف اے سمسٹر خزاں 2020ءکے امتحانات کاآغاز یکم مارچ 2021ء سے ہوگا۔طلباء رول نمبرسلپ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈکرسکتے ہیں جبکہ داخلے اور امتحانات کے حوالے سے معلومات 99246101 سے حاصل کیاجاسکتاہے۔کیمپس انچارچ شاہدہ مبین نے ایک بیان میں کہاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھرمیں تعلیم کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے انہوں نے کہاکہ اوپن یونیورسٹی ملازمت پیشہ افرادکو ملازمت کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی بہترین سہولت فراہم کررہی ہے۔