حلیم عادل شیخ جس پارٹی میں شامل ہوتے ہیں اسے تباہ و برباد کر کے چھوڑ جاتے ہیں ۔سید نا صر حسین شاہ

حلیم عادل شیخ کی پولنگ ڈے پر ملیر میں حرکتوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ضلع سے صفایا ہوگیا ہے۔سید نا صر حسین شاہ  ملیر کے جمہوریت پسند اور باشعور عوام نے حلیم عادل شیخ کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت سندھ  حلیم عادل شیخ جس پارٹی میں شامل ہوتے ہیں اسے تباہ و برباد کر کے چھوڑ جاتے ہیں ۔سید نا صر حسین شاہ کرا چی 19فرور ی ۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی پولنگ ڈے پر ملیر میں حرکتوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ضلع سے صفایا ہوگیا ہے۔ ملیر کے جمہوریت پسند اور باشعور عوام نے حلیم عادل شیخ کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔ ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مقامی امیدوار کے بجائے اپنے دوست کو ٹکٹ جاری کروایا جس کی وجہ سے حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی امیدوار کو اپنے حلقے پی ایس 99 جتنے ووٹ بھی نہ دلاسکے۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت سندھ سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ جس پارٹی میں شامل ہوتے ہیں اسے تباہ و برباد کر کے چھوڑ جاتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ر ے وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہو نے کا مطا لبہ کرنے والو ں سے اب انکے اپنے عہدیدا ر استعفیٰ ما نگ رہے ہیں، پی ٹی آئی ملیر عہدیدا رو ں نے گز شتہ رو ز پریس کانفرنس میں کہا کہ حلیم عا دل شیخ نے الیکشن کے دن ڈرا مہ کیا ہے اور ان سے مستعفی ہو نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہی صورتحال سینٹ کے انتخابات میں ہے ،سینیٹ ٹکٹو ں کی تقسیم پرپو ر ے سندھ سے پی ٹی آئی کے اپنے لو گ ہی اپنی قیا دت پر الزا ما ت لگا ر ہے ہیں ۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 200۔۔۔ایف ایچ بی

کرا چی 19فرور ی ۔ڈاکٹرفیض شا ہ پرو سیکیو ٹر جنر ل سندھ کے تر جما ن نے کچھ مذہبی تنظیمو ں اور سو شل میڈیا کی جا نب سے نشر ان خبرو ں کی سختی سے تر دید کی ہے کہ تو ہین رسا لت اور تو ہین صحا بہ و اہلبیت سے متعلق ایف آئی آر ز کو ختم کر نے کی ہدایت جا ر ی کی گئی ہے ۔تر جما ن نے وضا حت کی کہ حکومت سندھ نے صر ف ان مقد ما ت کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جو مذہبی تقریبا ت کرو نا ایس او پیز کی خلا ف ورز ی کی بنا ءپر قا ئم ہو ئے تھے لہذا اسی فیصلہ کی رو شنی میں سر کا ر ی وکلا ءکو مقدما ت واپس لینے کی در خواست اور ہدایت کی گئی ہیں جو مقد ما ت مذہبی تقریبا ت میں کرو نا ایس او پیز کی خلا ف ور زی کی بنا ءپر قا ئم ہو ئے ہیں اس کے علا وہ تما م مقدما ت زیر سما عت ہیں اور عدا لتیں ان کا فیصلہ ملکی قوا نین کے مطا بق دیں گے ۔