ملیرجمہوریت پسندوں اور وفاداروں کاضلع ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ایس 88 کی عوام کاشکریہ اداکرنے کے لیے حلقہ میں پہنچے۔ سید ناصر حسین شاہ

  ملیرجمہوریت پسندوں اور وفاداروں کاضلع ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ایس 88 کی عوام کاشکریہ اداکرنے کے لیے حلقہ میں پہنچے۔ سید ناصر حسین شاہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ نیازی سرکارمنظورنہیں۔سید ناصر حسین شاہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ خان سے تنگ ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کرا چی 18فروری۔صوبائی وزیراطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کوجلد سلیکٹڈ سے چھٹکارا دلائیں گے۔ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ نیازی سرکارمنظورنہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ خان سے تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی فتح عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، ملیر اور سانگھڑ کے لوگوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملیرجمہوریت پسندوں اور وفاداروں کاضلع ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ایس 88 کی عوام کاشکریہ اداکرنے کے لیے خود حلقہ میں پہنچے۔یہی عوامی قیادت اورکٹھ پتلیوں میں فرق ہوتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج،پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی اور خان صاحب کے اے ٹی ایمزکے لئے پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملیر اور سانگھڑ کی عوام نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی پرووٹ دیا۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 196۔۔۔ایف ایچ بی

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401  کراچی مور خہ18فروری 2021 سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ گاڑیوں کے ڈیٹا شیئرنگ کے لئے دوسرے صوبوں کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرے گا۔ مکیش کمار چاو ¿لہ کراچی۔ 18 فروری۔ سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ نے کہا ہے کہ محکمہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات گاڑیوں کے ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے دیگر صوبوں کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرے گا تاکہ جب بھی ضرورت ہو گاڑیوں کی تفصیلات کی تصدیق کی جاسکے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اعجاز میمن ، ڈائریکٹر جنرلز حاجی سلیم بھٹو ، منیر احمد زرداری ، ڈائریکٹر ایڈمن / ایم وی آر حسن آفندی ، ڈپٹی ڈائریکٹرز شکیل احمد ، مہران خان اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاو ¿لہ نے مزید کہا کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ گاڑیوں کی چوری روکنے اور گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کو کم سے کم کرنے کے لئے دوسرے صوبوں کے ساتھ اس طرح کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے بھی کہا کہ وہ ایم او یو کے مسودے کی جانچ کریں اور جلد ہی اس سلسلے میں ایک جامع رپورٹ پیش کریں تاکہ اس کو عملی شکل دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے مابین گاڑیوں کا ڈیٹا شیئرنگ بہت ضروری ہے اور اس مقصد کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو لازمی طور پر شامل ہونا چاہئے۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت پہلے ہی متعارف کروائی ہے اور پراپرٹی ٹیکس کے لئے کمپیوٹرائزڈ چالان جاری کیے جارہے ہیں جبکہ کاروباری افراد اپنے کاروبار کو محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر ایک آسان طریقہ کار سے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ہینڈ آ ﺅ ٹ نمبر 197۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401  کراچی مور خہ18فروری 2021  فشریز و لا ئف اسٹا ک کا شعبہ ملکی جی ڈی پی میں لیڈنگ رول ادا کر رہا ہے، فشریز ولائیواسٹاک کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدا ما ت کیے جا رہے ہیں۔صو با ئی وزیر عبد البا ر ی پتا فی کرا چی 18فروری ۔فشریز و لائیو اسٹاک کا شعبہ ملکی جی ڈی پی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اس شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک وفشریز عبدالباری پتافی نے بدر ایکسپو کی جا نب سے اور حکومت سندھ و بلو چستا ن کے تعا ون سے منعقد ہو نے والے ڈیر ی ایگری کلچر لا ئیو اسٹاک فا ر مر ز ایسو سی ایشن ( ڈیلٹا )کیٹل شو 2021 کی منعقدہ سوفٹ لانچنگ تقریب برائے ڈیلٹا کیٹل شو میں آج مقامی ہو ٹل میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا سیکٹر ہے جس میں آپ جتنی چاہے انویسٹمنٹ کریں اور کام کو بڑھائیں لیکن پھر بھی دنیا کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتے چاہے ڈیری سے متعلق ہو یا گوشت کے حوالے سے ہو۔ ہمارا ملک بنیادی طور پر زرعی ملک ہے اس لئے زراعت کے ساتھ اس کے بنیادی سیکٹرز پر بھی توجہ دینی ہوگی اور ان کی ترقی کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ موجودہ سندھ حکومت اس حوالے سے کافی مثبت اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے فار مرز کو ڈیری کے معاملات پر آگاہی فراہم کرنے کےلئے مختلف سیمینارز اور نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس سے نہ صر ف فا ر مرز کو آگا ہی ملے گی جبکہ اس شعبہ میں انویسٹمنٹ کے خواہشمند افراد کو بھی مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ ،سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز قاضی اعجاز مہیسر،ڈی جی فشریز اللہ دا د تا لپو ر ، ڈی جی لا ئیواسٹا ک نذیرحسین کلہوڑو اور شرکاءکی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 198۔۔۔ڈو گر

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401  کراچی مور خہ18فروری 2021 وزیر خوراک و اقلیتی امور سندھ ہری رام کشوری لال اور معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی طرف سے مشاہداللہ خان صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت کراچی 18 فروری۔وزیر خوراک و اقلیتی امور سندھ ہری رام کشوری لال اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشاہداللہ خان صاحب کا انتقال مسلم لیگ ن اور پاکستانی جمہوری سیاست کا بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ باری تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے۔ آمین ہینڈ آ ﺅ ٹ نمبر 199۔۔۔ایف زیڈ ایف