سندھ بھر میں اہم شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی لگادی گئی

سندھ میں اہم شاہراہوں پراحتجاج پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اہم شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں صوبے کے 19 مختلف مقامات پراحتجاج پرپابندی لگائی گئی ہے۔
جن اہم مقامات پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ریلوے اسٹینشز، ریلوے لائنز بھی شامل ہیں جہاں پابندی کا اطلاق 60روزکےلیے ہوگا۔

اہم شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کا عکس
اہم شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کا عکس

نوٹیفکیشن کے مطابق ماڑی پورروڈ، کورنگی انڈسٹریل روڈ، پی اے ایف روڈ پراحتجاج پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کراچی میں شاہراہ پاکستان پر بھی احتجاج ممنوع قراردیا گیا ہے۔
حکمنامے میں لیاری ایکسپریس وے،سپرہائی وے کراچی اورحیدرآباد میں داخلی تمام شاہراہوں پربھی احتجاج ممنوع قرار دیا گیا ہے۔