سلمان خان کو گھوڑا بیچنے سے انکار کس نے کیا؟

بالی وڈ اداکار سلمان خان آج جس مقام پر ہیں شائد اس کے باعث ان کے لئے کچھ بھی خریدنا ممکن ہو لیکن اس بار وہ اپنی پسندیدہ چیز چاہ کر بھی نہیں خرید سکے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی صوبے پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں گھوڑوں کے مقابلے جاری ہیں جس میں احمد آباد سے رنجیت سنگھ راٹھور نامی شہری نے 2 گھوڑے بھی میدان میں اتارے ہیں جن میں سے ایک پرم ویر اداکار سلمان خان کو پسند آگیا۔
سلمان خان کی جانب سے اس گھوڑے کو خریدنے کی بہت کوششیں کی جارہی ہیں اور انہوں نے اس کی بولی بھی ایک کروڑ بھارتی روپے لگائی ہے لیکن مالک نے دینے سے انکار کردیا ہے۔

سلمان خان نے جو گھوڑا پسند کیا ہے وہ مارواری نسل کا ہے، اس کا رنگ سیاہ ہے جبکہ اس کا روزانہ کا خرچہ 2 ہزار بھارتی روپے ہے۔