سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری


سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت/ چیئرمین جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیر صدارت اجلاس

کراچی۔ 17 فروری۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی/ چیئرمین سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرِ صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز ریاض الدین، مینجنگ ڈائریکٹر سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن نجم الدین سہتو، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ثروت فہیم اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 2018-19 کے بجٹ کے لئے 267.544 ملین روپے, 2019-20 کے بجٹ کے لئے 250.016:ملین روپے اور 2020_21 کے بجٹ کے لئے 247.407 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے متعلقہ افسران کو اسمال انڈسٹریز پر واجب الاد بقایاجات کی وصولی پر زور دیا۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 95 فیصد بجٹ تنخواہوں، پینشن اور واجبات کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے
اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی آمدنی میں اضافے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری چیک کی جائے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی سرکاری اداروں میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی آمدنی کے ذرائع کو بہتر کیا جائے اور کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ اب ملازمین کو وقت پر تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ملازمین کو کارکردگی کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔