کراچی اور خضدار یونیورسٹیز بلیو اکنامی پر حکومت کو سفارشات دینگی

جامعہ کراچی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار بلیو اکنامی پر باہمی اشتراک سے حکومت کو سفارشات دیں گی تاکہ سندھ وبلوچستان کے ساحلی علاقوں کو درپیش مسائل کا سدباب یقینی بنایا جاسکے۔ دونوں یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے جس جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمٰن اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے ڈائریکٹر جنرل آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر خیر محمد کاکٹرنے دستخط کئے۔ دونوں جامعات ریسرچ جرنلز میں پبلیکشنز کے حوالے سے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔ دونوں جامعات میں موجود اسکالرشپس سے طلبہ کو مستفید ہونے کا موقع دیا جائے گا،دونوں جامعات کے مابین اساتذہ کے تبادے اور تربیتی سیشن کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ

ٹیکنالوجی اپنی جامعہ میں ایم بی اے ایگزیکیٹوپروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے جامعہ کراچی کے فیکلٹی ممبران سے معاونت کی خواہش کا اظہار کیا جس پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں جامعات کے مابین ایسا معاہدہ ملکی معیشت کے لئے سود مند ثابت ہوگا،بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ایم بی اے ایگزیکٹو پروگرام کے حوالے سے نصاب کی تیاری سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ہمارا مقصد صرف سنگ بنیاد رکھنا نہیں بلکہ پوری عمارت تعمیر کرکے دینا ہے جو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو