ماحول گرم رکھنے کیلئے پی ڈی ایم نئے اعلانات کر رہی ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول گرم رکھنے کیلئے پی ڈی ایم نئے اعلانات کر رہی ہے، سیاسی مخالفین چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں، اپوزیشن ناکام ہوگی، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرورت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، اپوزیشن اگر تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے

Courtesy Dunya news