شہرمیں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق پاک پی ڈبیلوڈی کی جانب جاری کام کے آغاز سے قبل واٹربورڈ کو مطلع کیا جارہے اورنہ ہی باقاعدہ اجازت لی جارہی ہے


ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کہا ہے کہ شہرمیں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق پاک پی ڈبیلوڈی کی جانب جاری کام کے آغاز سے قبل واٹربورڈ کو مطلع کیا جارہے اورنہ ہی باقاعدہ اجازت لی جارہی ہے،کراچی کے مختلف اضلاع میں پاک پی ڈبلیوڈی کے جاری کاموں کے دوران واٹربورڈ کی فراہمی ونکاسی آب کی لائنوں کونقصان پہنچ رہا ہے، کام کیلئے منقطع کیئے گئے شہریوں کے فراہمی ونکاسی آب کے کنکشنز بھی ٹھیکیداروں کی جانب سے بحال نہ کیئے جانے کے باعث شہری سخت پریشان، احتجاج پر مجبور ہیں جبکہ واٹربورڈ کو بھی اس سبب انتہائی نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے،بھاری مالی اخراجات بھی برداشت کرنے پڑرہے ہیں،واٹربورڈکواس صورتحال سے نمٹنے،نظام فراہمی ونکاسی آب کی درستگی اور شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا پڑرہا ہے،تفصیلات کے مطابق شہر کے ساتوں اضلاع میں جاری فراہمی ونکاسی آب سے متعلق پاک پی ڈبلیو ڈی کے جاری کاموں کے دوران فراہمی ونکاسی آب کے سسٹم کو نقصان پہنچنے،شہریوں کے پانی اور سیوریج کے کنکشنز منقطع کیئے جانے اور کام کی تکمیل کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے انہیں بحال نہ کیئے جانے کے باعث ایک جانب شہری کوفت کا شکار ہیں اور شہر کے اہم راستوں کو بند کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب واٹربورڈ کو اس ضمن میں انتہائی نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے، نظام کی بحالی دوران کام منقطع کیئے جانے والے فراہمی ونکاسی آب کے کنکشنز ازسرنوجوڑنے کیلئے واٹربورڈ کوجنگی بنیادوں پر کام کرنا پڑرہا ہے،چند روز قبل بھی حقانی چوک کے قریب پی ڈبلیو ڈی کے جاری کام کے باعث منقطع کیئے گئے, علاقہ مکینوں کے پانی اور سیوریج کے کنکشنز بحال نہیں کیئے گئے اور نہ ہی کام کے دوران فراہمی ونکاسی آب کی لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کا مداواکیا گیا، اس سبب علاقہ مکین مسائل وپریشانی سے دوچار ہوئے اورانہوں نے آٗئی آئی چندریگر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا،وزیربلدیات وچیرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایات پر ایم ڈی واٹربورڈ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واٹربورڈ کے متعلقہ عملے کو فوری طور پر منقطع کیئے گئے کنکشنز کی بحالی اور متاثرہ لائنوں کی فوری مرمت کیلئے احکامات جاری کیئے تھے،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے چیف انجینئرپاک پی ڈبیلو ڈکے نام ایک فوری وہنگامی مراسلے روانہ کیا ہے، اس میں انہوں نے پاک پی ڈبلیوڈی سے ایک بارپھر کہا ہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں پی ڈبلیوڈی کے جاری کاموں کے دوران منقطع کیئے گئے شہریوں کے فراہمی ونکاسی آب کے کنکشنز بحال نہ کیئے جانے کے باعث شہری سخت پریشان اور احتجاج پر مجبور ہیں دوسری جانب واٹربورڈکو بھی مالی خسارے کا سامنا کرناپڑرہا ہے، شہرمیں جاری فراہمی ونکاسی آب سے متعلق کام کے آغاز سے قبل واٹربورڈ سے باقاعدہ اجازت لی جائے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سا ل اگست میں بھی پاک پی ڈبلیو ڈی کو اس ضمن میں مراسلہ ارسال کیا گیا تھا تاہم اس جانب عملدرآمد یقینی نہیں بنایا گیا۔

ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ