کراچی میں ہاؤسنگ پروجیکٹس کی بہار ۔نئے اور پرانے بلڈرز کی چاندی ۔اصلی خریدار کم سرمایہ کار زیادہ سرگرم

آج کل اخبارات اور کیبل چینلز پر کراچی میں بننے والے نئے ہاؤسنگ پروجیکٹس کے خوبصورت پرکشش اور جاذب نظر اشتہارات کی بہار آئی ہوئی ہے ایک سے بڑھ کر ایک جدید طرز تعمیر ،پرآسائش رہائشی سہولیات سے آراستہ ،بہترین لوکیشن اور آسان طریقہ ادائیگی کی سہولت کے ساتھ متعدد لگزری اور سپر لگژری ہاؤسنگ پروجیکٹس زیر تعمیر ہیں اپارٹمنٹ لینا چاہتے ہیں یا بنگلہ یا فارم ہاؤس یا خالی پلاٹ ۔۔۔ہر طرح کے سہولت دستیاب ہے بڑے بڑے پرانے اور نئے بلڈرز میدان میں آ چکے ہیں بطور خاص اتوار کے اخبارات میں ایسے اشتہارات بھرے ہوتے ہیں جن میں آپ کو سائٹ پر آنے کی دعوت دی جاتی ہے کہ ہائی ٹی پیشکش ہوتی ہے بچوں کے لئے خوبصورت گیمز کا اہتمام کیا جاتا ہے باقاعدہ پکنک کا سماں ہوتا ہے ۔


یہ معاملہ صرف اخبارات اور کیبل ٹی وی چینلز پر اشتہارات تک محدود نہیں ہے بلکہ کراچی کی معروف شاہراہوں پر ایسے بینرز اور رنرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر ایسے ہاؤسنگ پروجیکٹس کے بارے میں زبردست معلومات اور پرکشش اعلانات درج ہوتے ہیں ۔
حالیہ دنوں میں آنے والے اشتہارات پر نظر ڈالی جائے تو مختلف اخبارات ٹی وی کے بلز چینلز اور مختلف بینرز کے ذریعے جو معلومات سامنے آئی ہے اس کا ایک جائزہ پیش کرتے ہیں ۔
آؤ بنائیں ایک آشیانہ ۔۔۔۔یہ اعلان سامنے آیا ہے گلشن عثمان فیس تھری کی جانب سے ۔۔۔۔جسے عثمان ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پیش کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ صرف قیمت پر نہ جائیں جہاں پلاٹ کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو اسی اسکیم میں پلاٹ بک کرائیں ۔ترقیاتی کام جاری ہے سائٹ وزٹ ضرور کریں مختلف سائز کے رہائشی اور کمرشل پلاٹ دستیاب ہیں بکنگ 75 ہزار روپے سے اور ماہانہ قسط صرف ساڑھے چھ ہزار روپے جبکہ کل قیمت صرف آٹھ لاکھ 80 ہزار سے شروع ہو رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ بہترین ٹاؤن پلاننگ کا نمونہ ہے آلودگی سے پاک اور سکون اور پر فضا ماحول ہے قیمتیں انتہائی مناسب اور ادائیگی کا آسان شیڈول ہے باوقار انداز رہائش پر آسائش طرز زندگی یہ سب کچھ میں نے سپرہائی وے ایم نائن کی پرائم لوکیشن بحریہ ٹاؤن ملیر ایکسپریس وے ڈی ایچ اے اور زیرو پوائنٹ سے چند قدم پر ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک اور اعلان ملاحظہ فرمائیے ۔۔

پلاٹ آپ خریدیں پیسے ہم دیں گے ۔۔۔۔۔۔

جی ہاں بالکل صحیح پڑھا آپ نے ۔۔۔۔۔یہ اعلان کیا ہے بن احسن گرین سٹی کراچی ۔۔۔۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہر فیملی کیلئے اپنا گھر بنانے کا نادر موقع ۔۔۔۔بحریہ ٹاون ڈی ایچ اے سٹی اور اے ایس ایف سٹی سے نزدیک بن احسن گرین سٹی کراچی ۔۔۔۔جہاں 120 اور 240 کے رہائشی اور سونگس کے کمرشل پلاٹس دستیاب ہیں پلاٹ کی قیمت صرف دو لاکھ 95 ہزار سے ۔۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ اپنا گھر فیملی کا خواب اور ہم دینگے اس خواب کی تعبیر ۔۔۔۔۔۔ہمارا دعویٰ ہے کہ اب اس کی قیمت میں پلاٹ ملنا ناممکن ہے ۔۔۔۔۔آفس وزٹ کرنے والی ہر فیملی کے لیے سرپرائز گفٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے جبکہ پروجیکٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ٹرسٹ ہاسپٹل اور مایہ ناز المبین وسیم فیروز کی اکیڈمی کا قیام بھی شامل ہے ۔۔۔۔۔

————
ایک اور منصوبے کے بارے میں معلومات ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔۔۔گوہر رابی سینٹر ۔۔۔۔اس پروجیکٹ کو بہتر گروپ آف کمپنیز کی جانب سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ پور کمپلیکس اور گوہر گرین سٹی جیسے بے شمار کامیاب پروجیکٹس کے بعد اب گوہر گروپ کا ایک اور شاہکار تجارتی منصوبہ پیش خدمت ہے ۔۔۔۔رابی سینٹر طارق روڈ سے متصل پیش کی مت کاروباری لوکیشن پر ۔۔۔۔ہر طرح کے کاروبار کے لیے مثالی انتخاب ۔۔۔۔۔دلکش ڈیزائننگ اور پلاننگ کا بے مثال نمونہ ۔۔۔۔۔وسیع بیسمنٹ پارکنگ برق رفتار میسنجر اور کارگو لفٹس۔ ۔۔کشادگی اور گنجائش میں اپنی مثال آپ ۔۔۔۔آپ کے درخشاں کل کے لیے کوشاں گوہر گروپ آف کمپنیز ۔۔،۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک اور منصوبے کا اعلان کچھ اس طرح سامنے آیا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔جی مارکیٹنگ کی جانب سے پیش خدمت ہے شایان گرینڈ ریزیڈنسی ۔۔۔۔جہاں چار اور پانچ رومز کے اپارٹمنٹس ۔۔۔مین جناح ایونیو متصل ملیر کینٹ کراچی ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور رہائشی منصوبہ نارتھ کارنر ایکسٹینشن کے نام سے سامنے آیا ہے جس کے بارے میں اعلان کیا گیا ہے کہ نارتھ کارنر کی شاندار کامیابی کے بعد اب پیش ہے نارتھ کراچی فور کے چرنگی اور سرجانی کے سنگم پر دو سو فٹ کشادہ روڈ پر نارتھ گورنر ایکسٹینشن ۔۔۔۔۔جہاں پر تین اور چار کمروں کے سپرنگز اپارٹمنٹ س ۔۔۔چاروں اطراف بھرپور آبادی ہر سہولت بآسانی دستیاب اور گرین میٹرو بس روٹ کے ساتھ ۔۔۔۔اس منصوبے میں بکنگ چالیس ہزار روپے اور قسط ماہانہ 22 ہزار روپے جبکہ کل قیمت 18 لاکھ روپے سے علاوہ قرضہ ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ کراچی میں مزید رہائشی منصوبے بھی سامنے آئے ہیں جن کے اشتہارات میں بتایا گیا ہے کہ امن گولف ویو کراچی اور امن لیک ویو ۔۔۔۔۔چار اور پانچ کمروں کے اندر یہ پارٹس ہیں یہاں پر سپر لگژری اپارٹمنٹس بھی ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔

ایک اور رہائشی منصوبہ رائل گلف ریذیڈنسی کے نام سے سامنے آیا ہے جیسے نارتھ کراچی کی پرائم لوکیشن پر بتایا جاتا ہے اپارٹمنٹ کی قیمت 15 لاکھ 75 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے فرمان کست 10 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے اس پروجیکٹ کے اشتہارات میں ممتاز فلم سٹار جاوید شیخ نظر آتے ہیں ۔
—–
(جاری ہے)

——-
جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی خصوصی رپورٹ
0300-9253034(Whatsapp)