گلشن حدید میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی

گلشن حدید میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی کا معاملہ۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرتفتیشی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کے گھرگئے

، ایس ایس پی ملیر نے متاثرہ لڑکی اور اسکے والدین سے ملاقات کی ،ضلعی پولیس سربراہ کیجانب سے متاثرہ لڑکی اور اسکے والدین کو واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی ،واقعہ کی تفتیش کیلئے سینئر پولیس افسران پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ،جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریگی،پولیس نے واقعہ میں نامزد مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان عادل، فواد اور سمیع کو گرفتار کر لیاہے،گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے،ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں

https://jang.com.pk/news/885027?_ga=2.33847713.1038416513.1613185620-1192937390.1613185616