سلمان خان کی دو چھوٹے بچوں کے ساتھ تصویر وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک بہت ہی پیاری سی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ دو چھوٹے سے بچوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر اداکارہ اور سیاستداں بینا کک نے شیئر کی ہے جوکہ سلمان خان کی قریبی خاندانی دوست ہیں۔ تصویر میں سلو بھائی ایک چار پائی پر بینا کک کے پوتوں کے ساتھ لیٹے ہیں، اور بڑے ہی ریلیکس موڈ میں نظر آرہے ہیں
بینا نے اس موقع پر جو کیپشن تحریر کیا ہے وہ کچھ یوں ہے، کبیر اور جواہر میرے پوتے آرام و سکون کا مزہ لیتے ہوئے اپنے سلمان بھائی کے ساتھ بہترین وقت گزار رہے ہیں۔

یہ تصویر پرانی نظر آرہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سلمان خان نے فرنچ کٹ داڑھی اپنی 2014 کی فلم کک میں رکھی تھی