وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین نیپرا توصیف حسین فاروقی کی اپنے دفد کے ہمراہ ملاقات

* وفد میں ممبر سندھ رفیق شیخ، ممبر بلوچستان رحمت اللہ بلوچ، ممبر کے پی ٹی بہادر شاہ شامل

* وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر توانائی امتیاز شیخ اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک

* ہم یہاں اجلاس کر رہے ہیں اور آپ نے ٹیرف بڑھا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

* ابھی نیا ٹیرف 1.53 روپے فی یونٹ بڑھایا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* زیادہ ٹیرف کے باعث لوگ بل ادا نہیں کر پارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* لوگوں کو بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے بھیک مانگتے ہم نے دیکھا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* پاکستان خاص طور پر سندھ کے غریب عوام پر بجلی کے ہائی ریٹ کا بوجھ نہیں ڈھالیں، سید مراد علی شاہ

* بجلی کی چوری بھی کافی ہے، چیئرمین نیپرا

* بجلی کی چوری روکنے کیلئے حیسکو اور سیپکو کو ٹھیک کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

* سندھ میں لوڈشیڈنگ کابڑا عذاب ہے، سید مراد علی شاہ

* اب گرمی آ رہی ہے لوڈشیڈنگ کو ہر حال میں کنٹرول کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

* بڑھتی لوڈشیڈنگ ہمارے لیئے امن امان کی صورتحال پیدا کرتی ہے، سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ نے نیپرا چیئرمین کو کہا کہ بل اور لوڈشیڈنگ میں سندھ کے عوام کو رلیف دیں

* جب تک رلیف نہیں دیا جائے گا عوام تکلیف میں رہیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے ونڈ اور سولر پروجیکٹس کے ٹیرف کے پڑے کیسز کو جلد حل کرنے کیلئے بات کی

* نیپرا ونڈ اور سولر طے کریں گی تو سندھ میں مزید پروجیکٹس لگائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

* چیئرمین نیپرا نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی

* حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک جس علاقے سے ادائیگی کم ہوتی ہے تو پورے علاقے کی بجلی بند کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* یہ ظلم ہے اور جو بل ادا کرتا ہے اس کو سزا دینے کے مترادف ہے، سید مراد علی شاہ

* یہ بلکل ٖغلط ہے، ہم اس کو ٹھیک کرینگے، چیئرمین نیپرا